مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ہمارے فوجی نیتین یاہو حکومت کی غلط پالیسیوں کی قیمت چکا رہےہیں:گولان
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر گولان  نے کہا کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں، جن میں فوجی سروس سے مستثنیٰ الٹرا آرتھوڈوکس یہودی شامل ہیں جنہیں انہوں نے "یہودی دہشت گردی" قرار دیا، اسرائیلی فوجیوں پر بھاری بوجھ ڈال رہی ہیں
ہمارے فوجی نیتین یاہو حکومت کی غلط پالیسیوں کی قیمت چکا رہےہیں:گولان
اسرائیل / َAA

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر گولان  نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب تل قصبے پر فوج کی حفاظت میں غیر قانونی آباد کاروں کے حملے کے دو دن بعد یہ بیان دیا ہے کہ اسرائیلی فوجی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی "غیر ذمہ دارانہ" پالیسیوں کی قیمت چکا رہے ہیں۔

ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ گولان نے اتوار کے روز ایکس  پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں، جن میں فوجی سروس سے مستثنیٰ الٹرا آرتھوڈوکس یہودی شامل ہیں جنہیں انہوں نے "یہودی دہشت گردی" قرار دیا، اسرائیلی فوجیوں پر بھاری بوجھ ڈال رہی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو،بیزالیل سموٹریچ،ایتمار بن غفیر حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کو بے یار و مددگار چھوڑ رہی ہے۔"

گولان نے اپنی بات اس جملے پر ختم کی کہ نیتن یاہو ہم انتخابات میں آپ کی جگہ لینے آ رہے ہیں۔"

ہفتے کے روز گولان نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خبردار کیا تھا کہ نیتن یاہو حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ایک "بارود کا ڈھیر" بنا دیا ہے جو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

گولان نے یہ بھی واضح کیا کہ انتہا پسند آباد کار مہینوں سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں، حالات خراب کر رہے ہیں اور اسرائیلی فوج اور ملک کو ایک وسیع تر تصادم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

جمعے کے روز، فوج کی حمایت یافتہ غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینی قصبے تل پر حملہ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اس جھڑپ کے دوران ہونے والی فائرنگ میں دو اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی افواج نے تشدد کے ان واقعات کے بعد نابلس اور اس کے آس پاس کے قصبوں کا محاصرہ کر لیا، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کر دیں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر کارروائیوں کی تیاری کا اعلان کیا۔

سرکاری فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور غیر قانونی آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 1,182 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ تقریباً 24,000 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز