نیا شام
3 منٹ پڑھنے
شام کے شمال مغربی علاقے میں اسد حکومت کے باقی ماندہ فوجیوں نے سیکیورٹی قوتوں کے اراکین کومارڈالا
شامی عبوری حکومت:"ہماری افواج نے اب بیت آنا اور دالیہ کے گاؤں میں اسد کی ملیشیاؤں اور غیر قانونی گروہوں کے بچے ہوئے حصوں کے گرد سیکیورٹی کردار قائم کر لیا ہے،"
00:00
شام کے شمال مغربی علاقے میں اسد حکومت کے  باقی ماندہ  فوجیوں  نے  سیکیورٹی قوتوں کے اراکین کومارڈالا
FILE PHOTO: Syrian forces ride on military vehicles as they head to Latakia, in Aleppo / Reuters

شام کے انسانی حقوق کے مبصر ادارے نے   رپورٹ کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقےلازکیہ کے دیہی علاقوں میں مسلح گروہوں کے حملوں کے نتیجے میں ملکی سیکیورٹی انتظامیہ کے سولہ ارکان ہلاک  گئے  ۔ یہ حملے ان گروہوں کی جانب سے کیے گئے جنہیں بشار الاسد کے سابقہ ​​نظام کے باقیات قرار دیا جا رہا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  صانا نے جمعرات کو ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الاسد کی ملیشیا سے وابستہ گروہوں نے لازکیہ کے علاقے بیت انا کے قریب وزارت دفاع کے اہلکاروں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

صانا نے ہلاکتوں کی  تعداد کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا، لیکن شامی مبصر ادارے نے ایک رپورٹ میں سولہ ہلاکتوں کی تصدیق کی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کرنے والی ایمبولینسوں پر بھی فائرنگ کی۔

کمک پہنچنے کے بعد، عسکریت پسندوں نے بیت انا میں پوزیشنیں سنبھال لیں اور براہ راست سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں کیں۔

ایجنسی نے  ایک اور سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے  اطلاع دی ہے کہ اسد کے حامی عسکریت پسندوں نے لازکیہ کے جبیلہ علاقے میں ملکی سیکیورٹی انتظامیہ کی ایک چوکی پر حملہ کیا اور شہری گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

اہلکار نے کہا، "ہماری فورسز نے خاص طور پر بیت انا اور دالیہ کے دیہات میں اسد کی ملیشیا  قوتوں  کے باقیات اور غیر قانونی گروہوں کے گرد سیکیورٹی کا گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔"

انہوں نے مزید کہا کہ لازکیہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کرنے والے مسلح گروہ  اس سے قبل جنگجو سہیل الحسن کے وفادار تھے، جن پر شامی عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر مظالم کے الزامات ہیں۔

’ انہوں نے مزید کہا کہ جبیلہ اور اس کے مضافات میں سیکیورٹی گشت پر بھی گھات لگا کر حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں، تاہم انہوں نے قطعی  تعداد کا ذکر  نہیں کیا۔

انہوں نے کہا، " سرکاری عمارتوں اور عوامی و نجی املاک کو بھی نہیں بخشا گیا، کیونکہ اسد کے چیلوں  نے جبیلہ اور اس کے ارد گرد کے عوامی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔"

کنایفاتی نے کہا کہ لاذقیہ بھر میں سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے اور انہوں نے دیہی جبیلہ میں ابتدائی حملے کو قابو میں کر لیا ہے، حالانکہ شہر کے اندر جھڑپیں ابھی بھی جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں سے کمک پہنچ چکی ہے، ساتھ ہی وزارت دفاع کی جانب سے اضافی فوجی مدد بھی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم اپنے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم نے اس غدارانہ حملے کو قابو میں کر لیا ہے اور ان گروہوں کو ختم کرنے، استحکام بحال کرنے اور عوامی و نجی املاک کی حفاظت کے لیے کام کریں گے۔"

ان واقعات کے بعد، مغربی شام کے شہر طرطوس میں جنرل سیکیورٹی انتظامیہ نے جمعرات کو شہر بھر میں کرفیو کا اعلان کیا، جو جمعہ کی صبح تک نافذ رہے گا، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے "سیکیورٹی ہدایات اور ضروری احتیاطی تدابیر" کے تحت۔

انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا، "آج رات 10 بجے سے جمعہ، 7 مارچ 2025، صبح 10 بجے تک عام کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

 "

دریافت کیجیے
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ