دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایرانی ریاستی ٹی وی کے سیٹلائٹ ٹرانسمیشن پر ہیکرز کا حملہ
ایرانی ریاستی ٹی وی پر مختصر قبضے کا اشارہ تہران پر بڑھتی ہوئی بے چینی اور بیرونی دباؤ کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ احتجاجات جاری ہیں اور امریکہ-ایران تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایرانی ریاستی ٹی وی کے سیٹلائٹ ٹرانسمیشن پر ہیکرز کا حملہ
ایک شخص لیپ ٹاپ کمپیوٹر تھامے ہوئے ہے جبکہ اس پر سائبر کوڈ کا عکس ڈالا گیا ہے۔ یہ ایک تمثیلی تصویر ہے۔ / Reuters
19 جنوری 2026

ہیکرز نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی سیٹلائٹ نشریات میں خلل ڈال کر ایسی فوٹیج نشر کی جو ملک کے جلاوطن  ولی عہد کی حمایت  کر رہی تھی  اور سیکیورٹی فورسز سے کہا گیا تھا کہ اپنے ہتھیار عوام کی طرف مت تانیں ۔ یہ ملک گیر احتجاجات کے بعد سامنے آنے والی تازہ مداخلت ہے۔

یہ ہیکنگ اتوار کی شب کی گئی، جب امریکہ اور ایران کے درمیان حکومت مخالف احتجاجات کے بعد کشیدگی بامِ عروج پر تھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے سرخ لکیرکھینچ دی تھی۔

چند روز قبل جنوبی چین کے سمندر میں  موجود ایک امریکی طیارہ بردار جہاز ، رات کے  وقت براستہ سنگاپور آبنائے  ملاکا میں داخل ہوا ۔  یہ گزر گاہ  اسے مشرقِ وسطیٰ تک لا سکتی تھی۔

یہ فوٹیج اتوار کی رات اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اور متعدد چینلز پر سیٹلائٹ کے ذریعے  نشر ہوئی۔

ویڈیو میں ولی عہد رضا پہلوی کے دو کلپس  بھی دکھائے گئے۔

بِلا کسی شواہد کے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیگر افراد نے اپنے ہتھیار ڈال دیے اور قوم کے سامنے بیعت کی۔

ایک گرافک پر لکھا تھا: 'یہ فوج اور سیکیورٹی فورسز کے لیے پیغام ہے۔ اپنے ہتھیار عوام کی طرف مت تانیں ۔ ایران کی آزادی کے لیے قوم کے ساتھ شامل ہو جائیں۔'

غیر ملکی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج، ممکنہ طور پر اُن لوگوں کی جانب سے جو انٹرنیٹ بندش سے بچنے کے لیے اسٹار لنک سیٹلائٹس استعمال کر رہے تھے، نے دکھایا کہ ہیک ایک سے زائد چینلز پر بیک وقت جاری تھا۔ پہلوی کی مہم  میں بھی یہی  فوٹیج شیئر کی گئی۔

اتوار کی ہیکنگ ایرانی نشریاتی چینلز میں خلل ڈالنے کا پہلا واقعہ نہیں۔

1986 میں، دی واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ سی آئی اے نے پہلوی کے حامیوں کو ایران میں 11 منٹ کی خفیہ نشریہ کے لیے ایک منیچرائزڈ ٹیلی ویژن ٹرانسمیٹر فراہم کیا تھا جس نے اسلامی جمہوریہ کے دو اسٹیشنوں کے سگنلز پر کنٹرول

پہلوی کے والد، شاہ محمد رضا پہلوی، 1979 کی ایرانی انقلاب سے پہلے ایران چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ پہلوی (بیٹے) نے 8 جنوری کو مظاہرین کو سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب دی تھی۔

تاہم، ایران کے اندر پہلوی کو کتنی سیاسی یا عوامی حمایت حاصل ہے، یہ اب بھی ایک غیر واضح سوال ہے۔

 

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا