دنیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا اپنے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کے ذریعے ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں "ایک نیا سلامتی بحران" پیدا کر رہے ہیں: شمالی کوریا
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
(فائل) پیانگ یانگ نے رِم پیک مشقوں کو "جارحیت" کی ریہرسل قرار دیا اور واشنگٹن پر فوجی غلبہ حاصل کرنے کا الزام لگایا۔ / Reuters

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا اپنے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کے ذریعے ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں "ایک نیا سلامتی بحران" پیدا کر رہے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کورین سینٹرل نیوز ایجنسی(KCNA) کےآج بروز منگل شائع کردہ تبصرے کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کو اپنا فوجی تعاون بڑھا کر  ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں "ایک نیا سلامتی بحران" پیدا کر  نے کا قصوروار ٹھہرایا اور خبردار کیا ہے کہ اس کے جواب میں مزید طاقتور  دفاعی ومزاحمتی اقدامات کیے جائیں گے۔

تبصرے میں ایک فوجی مبصر نے کہا ہےکہ تینوں ممالک حالیہ عرصے میں امریکہ کی زیرِ قیادت میں منعقدہ رِم آف دی پیسفک (RIMPAC) بحری مشقوں سمیت وسیع پیمانے کی فوجی مشقوں کے ذریعے اپنی مشترکہ جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

پیانگ یانگ نے اس سال، 30 ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں، 30 سے زیادہ جنگی بحری جہازوں، پانچ آبدوزوں اور تقریباً 190 طیاروں کی شرکت سے، کی گئی  RIMPAC مشقوں کو "جارحیت کی ریہرسل" قرار دیا اور امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ٹوکیو اور سیئول کی حمایت سے خطے میں فوجی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

فوجی مبصر نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی حالیہ فضائی و لاجسٹک مشقیں، جاپان میں امریکی کمان کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے منصوبے اور جدید امریکی میزائل نظاموں کی تنصیب خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا "نئی سطح کے خطرے کا جواب نئی سطح کی تسدیدی صلاحیت کے ساتھ دے گا۔"

سائبر الزامات مسترد

دوسری جانب شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کی پُشت پناہی میں  پیانگ یانگ پر عائد کیے گئے سائبر خطرات سے متعلقہ   الزامات کو مسترد کیا اور انہیں "بے بنیاد" اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ سائبر کمانڈز، مشترکہ فوجی مشقوں اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق اقدامات کے ذریعے سائبر اسپیس کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق، ڈیجیٹل میدان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار پیانگ یانگ نہیں واشنگٹن ہے۔

دریافت کیجیے
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
حماس کی رفح بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے:اسرائیل
امریکہ اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر مذاکرات
مکہ پر حملے کی کوشش،او آئی سی کی مذمت
ایردوان: "ہم نے اپنی قوم کو خطرات سے دور رکھا ہے"