دنیا
1 منٹ پڑھنے
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک
کلیولینڈ کی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں: پولیس ذرائع
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک
جنوبی افریقہ کے شہر گقیبرہا میں پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے، 16 اپریل 2025 (فائل) / Reuters

جنوبی افریقہ  کے شہر جوہانسبرگ کے علاقے کلیولینڈ میں مسلّح حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی پولیس نے  آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ منگل کی شام جوہانسبرگ کے مشرقی علاقے کلیولینڈ کی ایک کچی بستی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں  کم از کم 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے کہا  ہےکہ جمپرنامی اس کچی بستی پر حملے کے بعد 10 سے زائد مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔مقتولین میں نو مرد اور تین عورتیں شامل ہیں۔ ان میں سے 11 موقع پر ہی ہلاک  ہو گئے تھے اور  12واں ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

حملے کا مقصد معلوم نہیں ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد ایک سفید ٹویوٹا کوانٹم میں آئے، بستی میں دو  طرف سے  داخل ہوئے ، متعدد مقامات پر فائرنگ کی اور  اسی گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے جس میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ، قتل کی وارداتوں   کے حوالے سے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ یہاں یومیہ  اوسطاً ً 60 کے قریب قتل ہوتے ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے