سیاست
1 منٹ پڑھنے
ایران: "مکہ اتحاد کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام تہران کا دورہ کریں گے"
تہران میں ہونے والے اجلاس میں ترکیہ خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن شریک ہوں گے۔
ایران: "مکہ اتحاد کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام تہران کا دورہ کریں گے"
مکہ اتحاد کے ارکان ایران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل محسن رضائی سے ملاقات کریں گے

اطلاع دی گئی ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی حکام ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

ایران نیشنل سیکیورٹی ہائی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نے ایرانی ٹی وی پر کہا کہ مکہ اتحاد کے رکن ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی حکام تہران کا دورہ کریں گے۔

باقری نے بتایا کہ اس اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل  آصف منیر اور ایک اعلیٰ ترک حکام شریک ہوں گے اور یہ حکام  ایران نیشنل سیکیورٹی ہائی کونسل کے سکریٹری جنرل محسن رضائی سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ باقری نے ملاقات کی تاریخ نہیں بتائی، تاہم یہ اجلاس آج منعقد کیا جائے گا۔

ترک خفیہ سروس کے  سربراہ ابراہیم قالن  بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے اردن میں چرچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی
اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور اسرائیلی بندشوں پر تشویش
وزیر فیدان: علاقائی مسائل کے حل میں ترکیہ ذمہ داری اٹھانے  کاسلسلہ جاری رکھے گا
تائیوان میں طوفان چیمپی کے باعث 1,46,000 سے زائد گھروں کی بجلی منقطع: رپورٹ
روس: ہم نے یوکرین میں ایک بندرگاہ اور سفر کرنے والے کارگو جہاز کو نشانہ بنایا ہے
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی
امریکہ کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی تنصِبات ہماری زد میں ہیں:ایران
اسرائیلی فوج نے گولی مار کر2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
الہان عمر دھوکے باز ہے فوراً استعفی دے:ٹرمپ
بھارت: مودی۔ٹسک ملاقات، دفاع، خلاء اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
امریکہ اسرائیل کو بموں کی فراہمی بند کرے: ڈیلیا رامیریز
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
امریکہ اور اسرائیل  ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں
پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی