دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: فیڈ کے سربراہ 'زیادہ دیر تک اپنے منصب پر نہیں رہیں گے'
جیروم پاول، جس کی نامزدگی ٹرمپ نے اپنے پہلے عہدِ صدارت کے دوران 2017 میں کی تھی اور صدر جو بائیڈن نے 2022 میں اس کی توسیع کی تھی، ٹرمپ کی برہمی کا ہدف رہے ہیں۔
ٹرمپ: فیڈ کے سربراہ 'زیادہ دیر تک اپنے منصب پر نہیں رہیں گے'
Trump has repeatedly demanded that the Fed cut interest rates. / AA

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اشارہ دیا کہ ان کی  فیڈرل  بینک کی قیادت کی مدت جلد ختم ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کانگریسی ریپبلکنز سے بات کرتے ہوئے کہا، "وہ اچھا کام نہیں کر رہے ہیں اور... وہ محض کچھ مدت  کے لیے وہاں ہوں گے، زیادہ دیر تک نہیں رہیں گے۔"

ٹرمپ نے پاول کو "سخت مزاج" اور "نادان" قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس فیڈ کا ایک "خوفناک" سربراہ ہے۔

اپنی صدارت کے دوران، ٹرمپ نے عوامی طور پر اور بار بار پاول پر دباؤ ڈالا کہ وہ شرح سود میں کمی کریں۔ٹرمپ نے پاول کی مدت میں توسیع کے لیے بائیڈن کو مورد الزام ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا، "میں شروع میں ان کے ساتھ بہت اچھا تھا... کیونکہ وہ شخص ذہین نہیں ہے۔ اسے وہاں نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اور میں کسی حد تک اس کے لیے خود کو قصوروار سمجھتا ہوں، لیکن میں بائیڈن کو اس کی مدت میں توسیع دینے کے لیے قصوروار ٹھہراتا ہوں۔" ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں سخت حیرانگی ہوئی جب  بائیڈن انتظامیہ نے   ان کے فرائض میں توسیع کر دی۔

انہوں نے مزید کہا، "مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے ان کی مدت میں توسیع اس لیے کی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ میں ان سے کتنی نفرت کرتا ہوں۔"

ٹرمپ نے، یورپی مرکزی بینک کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے، جس نے 2024 اور 2025 میں اپنی بنیادی شرح کو کئی بار کم کیا،   بارہا مطالبہ کیا کہ فیڈ شرح سود میں کمی کرے۔

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"