ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
آرمینیا کے وزیر اعظم کا ترکیہ کا 'تاریخی'دورہ
نکول پاشینیان کا ترکی کا دورہ، جسے ایریوان نے علاقائی امن کی طرف ایک "تاریخی" قدم قرار دیا ہے۔
آرمینیا کے وزیر اعظم کا  ترکیہ کا 'تاریخی'دورہ
Armenian Prime Minister Pashinyan to visit Türkiye / AA
20 جون 2025

ترک صدارتی محکمہ اطلاعات  کے ڈائریکٹر فخرالدین التون نے X پر اعلان کیا  ہے کہ آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان 20 جون 2025 کو ترکیہ  کا اموری  دورہ کریں گے۔

توقع ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی  طرف سے پاشینیان کا استنبول میں خیر مقدم کریں گے۔

یہ دورہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ جمہوریہ آرمینیا کے کسی اعلی  سربراہ  کی طرف سے  یہ ترکیہ کا پہلا  دورہ  ہو گا۔

آرمینی پارلیمنٹ کے اسپیکر آلن سیمونیان نے اس دورے  کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "تمام علاقائی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔"

سیمونیان نے آذربائیجان کے ساتھ کشیدگی سے متعلق خدشات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ:

"آذربائیجان کے ساتھ جنگ ​​کے خطرات اس وقت کم سے کم سطح پر  ہیں، اور ہمیں انہیں ختم کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ پاشینیان کا دورہ ترکیہ  اس  سمت میں ایک  اہم قدم ہے۔"

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور دیرینہ علاقائی تنازعات کو حل کرنے کی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔ مبصرین اس دورے کو جنوبی قفقاز کے علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کی جانب ایک امید افزا علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

 پاشینیان کے دورے سے ایک دن قبل  آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے بھی ترکیہ کا دورہ کرتے ہوئے اپنے ترک ہم منصب سے  مذاکرات کیے۔  انہوں نے ترکیہ-آذربائیجان اتحاد کو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر ایک اہم عنصر قرار دیا۔

صدر ایردوان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔

پاشینیان نے اس سے قبل 2023 میں  صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت وہ ایردوان کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دینے والے پہلے غیر ملکی رہنماؤں میں شامل تھے۔

انقرہ اور ایریوان نے 2021 کے آخر میں معمول کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے خصوصی نمائندے مقرر کیے تھے،  یہ آرمینیا کی آذربائیجان کے ساتھ قارا باغ  کے علاقے پر جنگ میں شکست کے ایک سال بعد  عمل میں آیا تھا۔

2022 میں، ترکیہ اور آرمینیا نے دو سال کے وقفے کے بعد تجارتی پروازیں بحال کی تھیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان