غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
قطر: ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں کچھ مسائل وضاحت طلب ہیں
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں کچھ معاملات وضاحت طلب  اور مذاکرات کے متقاضی ہیں: وزیر اعظم شیخ محمد
قطر: ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں کچھ مسائل وضاحت طلب ہیں
Qatari PM: Arab and Islamic countries have made every effort “to ensure that Palestinians remain on their land and achieve a two-state solution”. / Reuters

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں کچھ معاملات وضاحت طلب  اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے دوحہ میں الجزیرہ ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "ٹرمپ کے تجویز کردہ منصوبے سے جنگ ختم کرنے کا مقصد تو حاصل ہوتا ہے لیکن اس میں موجود  کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر وضاحت اور مذاکرات کی ضرورت ہے۔"

انہوں نے کہا ہے کہ  "ہم امید کرتے ہیں کہ ہر کوئی اس منصوبے کو تعمیری انداز میں دیکھے گا اور جنگ کے خاتمے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔"

شیخ محمد نے کہا ہے کہ "ہمیں ابھی تک حماس کا اس منصوبے پر ردعمل معلوم نہیں ہے۔ حماس کے جواب کا دیگر فلسطینی دھڑوں کے ساتھ متفق ہونا ضروری ہے۔"

انہوں  نے کہا  ہےکہ قطر اور مصر نے پیر کے اجلاس میں حماس پر واضح کر دیا  ہےکہ ان کا بنیادی مقصد جنگ کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"قطر کی توجہ اس وقت جس نقطے پر مرکوز ہے وہ یہ کہ  غزہ میں فلسطینیوں کی تکالیف کو کیسے ختم کیا جائے۔ہماری  ترجیح غزہ میں جنگ، قحط، قتل و غارت اور جبری ہجرت کو ختم کرنا ہے۔"

انہوں نے کہا ہے کہ"کل جو پیش کیا گیا وہ منصوبے کے اصول تھے جن کی تفصیلات پر بات چیت کی اور ان پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کی ضرورت ہے۔"

وزیر اعظم نے کہا  ہےکہ عرب اور اسلامی ممالک نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ فلسطینی اپنی زمین پر رہیں اور دو ریاستی حل تک پہنچیں۔موجودہ مرحلہ اہم ہے اور مذاکرات کاایک  حصہ ہے ۔ اس راستے کو مضبوط اور کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔"

دریافت کیجیے
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ