دنیا
2 منٹ پڑھنے
کولمبیا: بم دھماکے، 13 افراد ہلاک متعدد زخمی
کاؤکا صوبے کی حکومت نے بم دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا اور قومی حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
کولمبیا: بم دھماکے، 13 افراد ہلاک متعدد زخمی
کولمبیا میں بم حملے سے 13 افراد ہلاک، حکام نے فارک باغی گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ / AP

کولمبیا کے مغربی علاقے میں ایک بم دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک پولیس ذریعے نے رائٹرز سے گفتگو میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے فارک (FARC) باغی گروہ کے منحرف دھڑوں کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

 حملہ صوبہ کاؤکا کے دارالحکومت پوپایان سے تقریباً 35 کلومیٹر دور، کاحیبیو میونسپلٹی کے علاقے ایل تونیل میں پان۔امریکن شاہراہ پر کیا گیا ہے۔

کاؤکا کے گورنر اوکتاوِیو گزمان نے کہا ہے کہ یہ حملہ ہفتے کے روز صوبے سے اطلاع میں آنے والے متعدد جرائم میں سے ایک تھا۔

گزمان نے کہا ہے کہ "کاؤکا اس بربریت کا اکیلے سامنا نہیں کر سکتا۔ ہم دہشت گردی میں اضافے کا سامنا کر رہے ہیں جس کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔"

گورنر نے شدید امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر قومی حکومت سے فیصلہ کن، مسلسل اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کارروائی کا مطالبہ

اپوزیشن کی دائیں بازو کی ڈیموکریٹک سینٹر پارٹی سے صدارتی امیدوار پالوما والینسیا نے اس حملے کو 'دہشت گردی' قرار دیا ہے۔

والینسیا نے کہا ہے کہ "صدر گستاوو پیٹرو کی حکومت تشدد کو غیر اہم کر کے دکھانے یا ریاست کو کمزور کرنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتی۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ہم اپنی مسلح افواج اور پولیس کے لیے مکمل حمایت، فوری کارروائی اور ٹھوس نتائج کا مطالبہ کرتے ہیں۔"

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں