مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکی ناکہ بندی کے باوجود ہرمز سے بحری آمدورفت جاری
آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ امریکی بحری افواج اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر ایرانی پابندیوں کے خلاف ناکہ بندی نافذ کر رہی ہیں
امریکی ناکہ بندی کے باوجود ہرمز سے بحری آمدورفت جاری
آبنائے ہرمز / Reuters

آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ امریکی بحری افواج اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر ایرانی پابندیوں کے خلاف ناکہ بندی نافذ کر رہی ہیں۔

جب سے ناکہ بندی ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 5:30 بجےسے شروع ہوئی، اس دوران 14 جہاز خلیج میں داخل ہوئے ہیں اور سات جہاز آبنائے سے باہر نکلے ہیں۔

متعلقہ ذرائع سے اناڈولو ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ شب تک  مجموعی طور پر 25 جہاز آبنائے سے گزرے، جبکہ 13 جہاز وہیں موجود رہے۔

ان میں سے چار جہاز ٹینکر تھے، جن میں لائبیریا  کا پرچم بردار  ڈرائی بلک ویسل Christianna، امریکی پابندیوں کےشکار آئل ٹینکرز Rich Starry اور Murlikishan، اور پاناما  کا پرچم بردار Peace Gulf شامل تھے۔

اگرچہ یہ چاروں ٹینکر آبنائے سے گزر گئے، مگر وہ آگے بڑھنے سے پہلے امریکی ناکہ بندی لائن کے قریب جو گوادر بے اور راس الحد کے درمیان ہے رکتے ہوئے دکھائی دیے۔

منگل تک تقریباً 2,000 جہاز خلیج کی جانب پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً 400 جہاز ہرمز کے ذریعے خلیج میں داخل ہونے کے منتظر ہیں۔

 

MarineTraffic کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ امریکی پابندیوں کا شکار جہاز بھی آبنائے سے گزرے۔

اطلاعات کے مطابق، امریکی بحری افواج نے گوادر بے اور راس الحد کے درمیان ایک لائن کے ساتھ ناکہ بندی قائم کی ہے، جہاں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے بھاری بحری ٹریفک برقرار ہے۔

 

TankerTraffic نے دعویٰ کیا کہ کچھ جہاز اپنی شناخت چھپانے کے لیے جعلی خودکار شناختی نظام (AIS) سگنلز نشر کر رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع