سیاست
3 منٹ پڑھنے
آئزن کوٹ :جب تک نیتن یاہو عہدے پر ہیں اسرائیل میں منصفانہ انتخابات اس وقت تک نہیں ہو سکتے
اسرائیل میں حکومت بنانے کے فرائض سونپے گئے یاشار پارٹی کے رہنما، گاڈی آئزن کوٹ نے کہا کہ عبوری وزیر اعظم نیتن یاہو اسرائیلی جمہوریت کے لیے ٹھوس، براہ راست اور فوری خطرہ ہیں۔
آئزن کوٹ :جب تک نیتن یاہو عہدے پر ہیں اسرائیل میں منصفانہ انتخابات اس وقت تک نہیں ہو سکتے
Eisenkot e cilëson Netanyahun “kërcënim të drejtpërdrejtë” për demokracinë e Izraelit / TRT Balkan AL

ایزن کوٹ نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے قریبی ساتھی اسرائیل کے لیے ایک ٹھوس، براہِ راست اور فوری خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو ایک منٹ کے لیے بھی مزید اقتدار میں رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

ایزن کوٹ نے اپنے بیان میں کہا:’’جب تک وہ عہدے پر موجود ہیں، اسرائیل میں اب منصفانہ اور قانونی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہے گا۔ میری تمام تر اتحادی مذاکرات میں میری رہنمائی کرنے والا بنیادی اصول یہی ہے۔‘‘

ایزن کوٹ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے دفتر کے عہدیداروں کے ملوث ہونے والے ’’قطر گیٹ‘‘ اسکینڈل کے بعد ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ اس میں جعلی شواہد کے ذریعے سازش رچاتے ہوئے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی اور اسرائیلی شہریت رکھنے والے فلسطینیوں کے خلاف پولیس کو استعمال کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا:’’میں اس واقعے کی فوری تحقیقات اور شائع ہونے والی تفصیلات کے حوالے سے پولیس اور اسرائیل کی داخلی انٹیلی جنس سروس شین بیت سے فوری وضاحت کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘

ایزن کوٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ انتخابی عمل کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی کوشش کریں گے۔

ایزن کوٹ کے بیانات کو اشتعال انگیزی قرار دیا گیا

اسرائیل کے عبوری وزیراعظم نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کی جانب سے جاری تحریری بیان میں ایزن کوٹ کو جواب دیتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ وہ اشتعال انگیزی کر رہے ہیں اور ان کے بیانات چونکا دینے والے ہیں۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ انتخابات میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر پانے کے باوجود نیتن یاہو نے ’’قومی اتحاد کی حکومت‘‘ کے قیام کے لیے ہاتھ بڑھایا، لیکن اس کے برعکس ایزن کوٹ اور ان کے حامی روزانہ اشتعال انگیز بیانات جاری کر رہے ہیں۔

انٹیلی جنس اور پولیس کو استعمال کرکے سازش رچانے کا الزام

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ملک میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد عبوری وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے داخلی انٹیلی جنس سروس شین بیت (شاباک) اور پولیس کو استعمال کرتے ہوئے ایک سازش رچانے کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو نے اسرائیلی شہریت رکھنے والے فلسطینیوں کی نمائندگی کرنے والی جماعتوں کے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے تناظر میں اپنے اس الزام کو ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ’’انتخابات چوری کیے گئے ہیں۔‘‘

پولیس کے نظام میں جعلی انٹیلی جنس معلومات داخل کرکے مبینہ طور پر یہ سازش تیار کی گئی۔ اس کے نتیجے میں انتخابی دن کم از کم 14 پولیس اہلکاروں اور تین رعام (Ra'am) پارٹی کے کارکنوں کے گھروں پر بغیر تلاشی یا گرفتاری کے وارنٹ کے چھاپے مارے گئے۔

نیتن یاہو نے دن بھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس الزام کو پھیلانے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر اپنے ہی دفتر کی جانب سے منظم کیے گئے واقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

دریافت کیجیے
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا
ترکیہ اور قطر کے مابین اعلی سطحی اجلاس اور متعدد معاہدوں پر دستخط
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب