دنیا
2 منٹ پڑھنے
بھارت کی روس سے درخواست: بھارتی شہریوں کی بھرتی بند کریں
یوکرین جنگ کے لئے بھارتی شہریوں کی فوج میں بھرتی بند کریں اور بھرتی کئے گئے بھارتیوں کو رہا کریں: وزارتِ خارجہ
بھارت کی روس سے درخواست: بھارتی شہریوں کی بھرتی بند کریں
رپورٹس کے مطابق، روس کے یقین دہانیوں کے باوجود، بھارتی شہری لاپتہ ہیں۔ / AP

بھارت نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارتی شہریوں کی فوج میں بھرتی بند کرے ۔

بھارت وزارتِ خارجہ نے جمعرات کوجاری کردہ  بیان میں روس سے بھارتی شہریوں کی فوج میں بھرتی بند کرنے اور یوکرین جنگ کے دوران بھرتی کئے گئے بھارتیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بیان، ذرائع ابلاغ میں بھارتی شہریوں کی روسی فوج میں بھرتی سے متعلق مستقل بڑھتی ہوئی خبروں کے بعد، جاری کیا گیا ہے۔

بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ حکومت نے گذشتہ سال کے دوران "اس نوعیت کے اقدامات سے متعلقہ خطرات اور نقصانات کو اجاگر کیا  اور بھارتی شہریوں کو اس بارے میں خبردار کیا تھا"۔

بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں بھی انہوں نے  کہا ہے کہ "ہم نے یہ معاملہ روسی حکام کے سامنے دہلی اور ماسکو دونوں جگہ پر اٹھایا  اور ان سے درخواست کی ہے کہ اس عمل کو بند کیا جائے اور ہمارے شہریوں کو رہا کیا جائے۔"

وزارت نے تمام بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ روسی فوج میں شامل ہونے کی کسی بھی پیشکش سے دور رہیں کیونکہ یہ ایک خطرناک راستہ ہے۔

درجنوں بھارتی لاپتہ

جولائی میں بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا گیا  تھاکہ روس مسلح افواج میں 127 بھارتی شہری موجود تھے، جن میں سے 98 افراد کی ملازمت کو،  بھارتی اور روسی حکومتوں کے درمیان مسلسل رابطے کے نتیجے میں، ختم کر دیا گیا ہے۔

بھارت وزارتِ خارجہ نے کہا  ہےکہ ابھی بھی روس مسلح افواج میں 13 بھارتی شہری  موجود ہیں جن میں سے 12 افراد کو روسی حکام نے لاپتہ قرار دیا ہے۔

اس سے پہلے مارچ میں بھارتی حکومت نے کہا تھا کہ یوکرین جنگ  کے دوران 12 بھارتی شہری ہلاک ہو چُکے ہیں۔

قبل ازیں روس نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ مزید بھارتی شہریوں کو روسی فوج میں بھرتی نہیں کیا جائے گا لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  فروری 2022 سے جاری  اس جنگ میں متعدد بھارتی شہریوں کو بھرتی کیا گیا ہے ۔ انہیں فرنٹ لائن پر لڑا گیا ہے اور ان میں سے  کچھ ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا
آسٹن ولا 30 سال بعد یوروپا لیگ کا فاتح بن گیا
امارات کی جوہری تنصیب تابکاری پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے:گروسی