صدر رجب طیب ایردوان نے زونگل دک کی فلیوس بندرگاہ میں منعقدہ "عثمان غازی فلوٹنگ پروڈکشن پلیٹ فارم کی روانگی تقریب" کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ سرخ پرچم کے رنگوں سے سجا ہوا عثمان غازی فلوٹنگ پلیٹ فارم ملک اور قوم کے لیے خیر و برکت والی خدمات انجام دینے کے دعا گو ہیں۔
انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ ہم نے جولائی 2024 میں اعلان کیا تھا کہ ہم فلوٹنگ پروڈکشن پلیٹ فارم ترکیہ لے کر آئیں گے، اور گزشتہ سال مئی میں اس کا نام "عثمان غازی" رکھا گیا اور اسے دولما باغچے محل سے فلیوس کی طرف روانہ کیا گیا تھا۔
ایردوان نے کہا: "آج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نئے باب کو شروع کر رہے ہیں۔ درحقیقت ہم ایک تیرتی صنعتی تنصیب کے حامل عثمان غازی کو اس کے تعیناتی مقام، بحیرۂ اسود کی طرف روانہ کر رہے ہیں۔ عثمان غازی، 'ترکیہ صدی' کے ہمارے وژن کا سمندروں میں مظہر یعنی 'نیلے وطن' کا پہلا کارخانہ ہے۔
ایردوان نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم 140 عملے کے ارکان کے ساتھ تیرتا ہوا ایک توانائی قلعہ ہے ، یہ اس پر نصب 21 مختلف یونٹس کے ذریعے سکاریہ گیس فیلڈ کے کنوؤں سے حاصل شدہ گیس کو پروسیس کرے گا اور سمندر کی تہہ میں بچھائی گئی پائپوں کے ذریعے فلیوس کو بھیجے گا۔
اس طرح بحیرۂ اسود میں ہماری قدرتی گیس کی پیداواریومیہ 20 ملین مکعب میٹر تک پہنچ کر دوگنی ہو جائے گی، اور 2027 کے آغاز سے ہر تین گھروں میں سے ایک ہماری ملکی قدرتی گیس استعمال کرے گا۔ میں اس کے لیے خیر و برکت کی دعا کرتا ہوں۔ اس اہم منصوبے پرکام کرنے والے تمام ہم وطنوں کا شکر گزار ہوں اور پلیٹ فارم پر کام کرنے والے تمام عملے کے لیے کامیابی کی تمنا کرتا ہوں۔


























