دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
واشنگٹن کے متعدد مقامات پر جنگلاتی آگ بدستور پھیل رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں عمارتیں جل کر تباہ ہو چکی ہیں۔
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
پیر، 3 اگست 2026ء کو واشنگٹن کے شہر سپوکن کے شمالی حصے میں جنگلاتی آگ لگنے کے بعد درجنوں مکانات جل کر راکھ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ / AP

امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں متعدد مقامات پر  جنگلاتی آگ بدستور تباہی مچا رہی ہے۔

امریکن ریڈ کراس کے کل بروز پیر جاری کردہ بیان کے مطابق واشنگٹن کے متعدد مقامات پر جنگلاتی آگ بدستور پھیل رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں عمارتیں بھی جل کر تباہ ہو چکی ہیں  اور 65 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ادارے نے کہا  ہےکہ ابتدائی جائزوں کے مطابق آگ اب تک 700 سے زائد رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ متاثرہ  مکانات کی اکثریت  کا تعلق  اسپوکین کاؤنٹی سے ہے۔

اسپوکین کاؤنٹی کے شیرف جان نوویلز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا  ہےکہ حکام نے جنگل کو آگ لگانے  کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کو، علاقے میں متعدد مقمامت پر پھیلی جنگلاتی آگ میں سے ایک، ' اولڈ ٹریلزآگ' کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

اسپوکین کمپلیکس واقعاتِ آتش زدگی انتظامیہ کے عملے نے بتایا ہے کہ موسم میں بہتری آنے کے باعث فائر فائٹروں کو آگ پر قابو پانے کی کاروائیوں میں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

انسی ویب (InciWeb) کے اعداد و شمار کے مطابق اسپوکین اور اسٹیونز کاؤنٹی کے قریب ہفتے کے روز شروع ہونے والی آگ اب تک 3,248 ہیکٹر رقبے کو جلا چکی ہے۔

دوسری جانب، سنلاہیکن  میں 26 جولائی کو آسمانی بجلی گرنے سے بھڑکنے والی آگ اب تک 34,398 ہیکٹر رقبے تک پھیل چکی ہے۔

اس آگ پر قابو پانے کے لیے 820 سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں، تاہم اسے تاحال قابو میں نہیں لایا جا سکا۔

ادھر لیون ورتھ کے شمال مغرب میں واقع لٹل جائنٹ  میں لگی آگ نے اوکانوگن-ویناچی قومی جنگل میں 20,759 ہیکٹر جنگلاتی رقبے کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

دریافت کیجیے
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ