دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایکواڈور: گینگ حملہ، 7 افراد ہلاک
یہ خونریز حملہ، ملک میں گینگ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا حصّہ ہے: پولیس
ایکواڈور: گینگ حملہ، 7 افراد ہلاک
ایکواڈور کی قومی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ مسلح افراد کے ایک گروہ نے سانٹو ڈومنگو میں ایک پول ہال پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے متاثرین کی موت ہوگئی۔ (تصویر: اے اے) / AA

ایکواڈور کے شہر سانتو ڈومنگو میں ایک بلیئرڈ  ہال میں فائرنگ کےنتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 پولیس کے بروز  اتوار جاری کردہ بیان کے مطابق یہ خونریز حملہ، ملک میں گینگ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا حصّہ ہے۔

تاحال غیر جانبدار  ذرائع کی طرف سے غیر مصّدقہ لیکن سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی 'سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج'میں  سیاہ ماسک پہنے کئی حملہ آور، ہال کے داخلے دروازے پر موجود 2 افراد پر فائرنگ کرتے  اور پھر اندر گھس کر اندھا دھند گولیاں چلاتے دِکھائی دے رہے  ہیں۔ حملہ آور، پولیس کی آمد سے  چند لمحے قبل جائے وقوعہ سے  فرار ہو گئے۔

یہ حملہ گذشتہ ماہ ساحلی شہر جنرل ویلامیل پلیاس کے ایک  بلیئرڈ  ہال میں ہونے والے اسی طرح کے قتل عام کے بعد ہوا ہے۔ حملے میں 9 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ایکواڈور، جو کبھی لاطینی امریکہ کے زیادہ پرامن ممالک میں شمار ہوتا تھا، اب منشیات  فروش جتھوں کے تشدد کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ یہ منشیات فروش جتھےایکواڈور کی بندرگاہوں کو امریکہ اور یورپ کو کوکین اسمگل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، قتل کی شرح 2018 میں 6 افراد فی  لاکھ تھی جو  2024 میں 38 افراد فی لاکھ ہو گئی ہے۔

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں