سیاست
2 منٹ پڑھنے
کریملن: ٹرمپ کے سخت مؤقف کا مطلب امریکہ روس مذاکرات کا خاتمہ نہیں
ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان مکالمہ اس وقت بہتر ہوا تھا جب ٹرمپ نے جنوری میں صدارت کا منصب سنبھالا تھا۔
کریملن: ٹرمپ کے سخت مؤقف کا مطلب امریکہ روس مذاکرات کا خاتمہ نہیں
Russian President Vladimir Putin meets with Interim President of the Republic of Mali Assimi Goita, in Moscow / Reuters
19 جولائی 2025

کریملن کا کہنا ہے کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں جاری جنگ کے باعث روس کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنا، ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں کے خاتمے کامفہوم نہیں رکھتا۔

ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے نئے مؤقف کا اعلان کرتے ہوئے روس کو یوکرین میں جنگ بندی کے لیے 50 دن کی مہلت دی۔ بصورتِ دیگر روس کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
علاوہ ازیں  ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کو مزید میزائل فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا، جسے روسی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

جب ٹرمپ کے ان بیانات کے بارے میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف سے سوال کیا گیا کہ آیا یہ پیش رفت امریکہ اور روس کے تعلقات کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات کے خاتمے کی علامت ہے، تو انہوں نے کہا:"ہم یہ نہیں سمجھتے کہ اس کا مطلب یہ ہے۔ یہ دو مختلف معاملات ہیں۔ ایک مسئلہ یوکرین میں حل ، جبکہ دوسرا معاملہ ہمارے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔"

ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان مکالمہ اس وقت بہتر ہوا تھا جب ٹرمپ نے جنوری میں صدارت کا منصب سنبھالا تھا۔
تاہم، کریملن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ممکنہ جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی شرائط کی وجہ سے ٹرمپ کی مایوسی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

روسی اور یوکرینی حکام نے اس سال کے آغاز میں ترکیہ میں دو مرحلوں پر مشتمل امن مذاکرات کیے، جن کے نتیجے میں قیدیوں اور فوجی اہلکاروں کی لاشوں کے تبادلے پر معاہدہ ہوا۔

تاہم، تیسری دور کی بات چیت کے لیے تاحال کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، اور دونوں فریق اب بھی جنگ بندی یا کسی حتمی امن معاہدے کی شرائط پر متفق ہونے سے بہت دور ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان