سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: میں نے ارسولا کی درخواست قبول کر لی ہے
یورپی یونین، مذاکرات کو "تیزی سے اور فیصلہ کن انداز میں" آگے بڑھانے پر تیار ہے، ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ہمیں مہلت درکار ہے: ارسولا وان ڈر لیئن
ٹرمپ: میں نے ارسولا کی درخواست قبول کر لی ہے
Trump previously threatened to impose steep tariffs on EU imports starting June 1, citing what he called unfair trade practices and barriers that harm US companies. / AP

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لیئن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کے بعد،  یورپی یونین کے مال  پر 50 فیصد محصولات  کے نفاذ کو  9 جولائی تک بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ٹرمپ نے اتوار کو ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ملاقات میں وان ڈیر لیئن نے  اس مہلت کی درخواست کی  اور کہا ہے کہ "مذاکرات تیزی سے  شروع کئے جائیں گے"۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے اس مطالبے کو قبول کرنے کو ڈر لئین نے اپنے لئے "ایک اعزاز" قرار دیا ہے۔

وان ڈیر لیئن نے بھی اس ٹیلی فونک ملاقات  کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ یورپی یونین، مذاکرات کو "تیزی سے اور فیصلہ کن انداز میں" آگے بڑھانے پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یورپی یونین اور امریکہ کے باہمی تجارتی تعلقات  دنیا کے  اہم  ترین اور قریبی ترین تجارتی تعلقات  ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ہمیں 9 جولائی تک کی مہلت  درکار ہے"۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  غیر منصفانہ تجارتی طریقے اور  رکاوٹیں امریکی کمپنیوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور  دھمکی دی تھی کہ وہ یکم جون سے یورپی یونین کی درآمدات پر سخت  محصولات  عائد کریں گے ۔

اس  دھمکی نے عالمی منڈیوں میں ہلچل پیدا کر دی تھی۔

اگرچہ حالیہ پیش رفت نے  واشنگٹن اور برسلز کے درمیان جاری  کشیدگی میں عارضی کمی کی ہے لیکن  محصولات، سبسڈیوں اور ریگولیٹری پالیسیوں پر اہم اختلافات بدستور موجود ہیں۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ