سیاست
3 منٹ پڑھنے
"فلسطینی ریاست اب امریکا کا ہدف نہیں ہے" امریکہ وزارتِ خارجہ نے وضاحت سے انکار کر دیا
میں سفیر کے بیان کی نہ تو وضاحت کروں گی اور نہ ہی اس پر تبصرہ کروں گی۔ میرے خیال میں وہ یقینی طور پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں:
"فلسطینی ریاست اب امریکا کا ہدف نہیں ہے" امریکہ وزارتِ خارجہ نے وضاحت سے انکار کر دیا
US State Department declines to comment on envoy to Israel saying independent Palestine no longer US goal
11 جون 2025

امریکہ وزارتِ  خارجہ نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے اس بیان پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا  ہےکہ امریکہ اب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مقصد کی پیروی نہیں کر رہا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ "میں سفیر کے بیان کی نہ تو وضاحت کروں گی اور نہ ہی اس پر تبصرہ کروں گی۔ میرے خیال میں وہ یقینی طور پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں"۔

اس سوال کے جواب میں  کہ آیا ہکابی اپنی ذاتی رائےکا اظہار کر رہے تھے یا ان کے تبصرے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی میں تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں؟ بروس نے صحافی کو وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں سفیر کے بیان کا تفصیلی جائزہ  نہیں لوں گی اور نہ ہی  اس پہلو پر کسی قیاس آرائی کا حصّہ بنوں گی کہ انہوں نے کیا کہا ہے اور کیا نہیں کہا ۔ اور جب امریکی پالیسی اور صدر کے مؤقف کی بات ہو تو میری تجویز  ہے کہ آپ وائٹ ہاؤس سے رابطہ کریں۔"

واضح رہے کہ بلومبرگ نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ہکابی سے پوچھا گیا تھا  کہ آیا فلسطینی ریاست کا قیام امریکی پالیسی کا مقصد ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ "مجھے ایسا نہیں لگتا۔"

بلومبرگ نے ان کے حوالے سے کہا ہے کہ "جب تک ثقافت کو تبدیل کر دینے والی اہم تبدیلیاں نہ ہوں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔"

کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ناروے اور برطانیہ پر مشتمل پانچ ممالک کی جانب سے اسرائیلی کابینہ کے وزراء اتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ پر پابندیاں عائد کئے جانے کے سوال پر، بروس نے کہا تھا  کہ امریکہ اس اقدام کو "انتہائی غیر معاون" سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"یہ ہمیں غزہ میں جنگ بندی کے قریب نہیں لے جائے گا" ان ممالک کو "حقیقی مجرم"  یعنی  فلسطینی مزاحمتی گروپ "حماس " پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا  ہے کہ"ہم کسی بھی ایسے اقدام کے بارے میں فکر مند ہیں جو اسرائیل کو بین الاقوامی برادری سے مزید الگ تھلگ کر دے۔ اگر ہمارے اتحادی مدد کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی مذاکراتی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے اور خوراک اور امداد کے حوالے سے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کی مدد کرنی چاہیے۔"

اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے محصور غزہ میں نسل کُش جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے جس میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل تقریباً 55,000 فلسطینیوں کو قتل کیا جا  چکا ہے۔

امدادی اداروں نے غزہ کے دو ملین سے زائد باشندوں میں قحط کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

گذشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کے الزامات میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اسرائیل کو زیرِ محاصرہ غزّہ  میں شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کی وجہ سے بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں نسل کُشی مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
یوکرین کے موضوع پر روبیو سے بالمشافہ ملاقات کر سکتا ہوں:لاوروف
ٹرمپ کا جنوبی افریق میں منعقد ہونے والے سمٹ کو 'شرمناک' قرار د جی 20 کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
ٹرمپ: غزہ کے لیے بین الاقوامی سلامتی فورس 'بہت جلد' تعینات کی جائے گی
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔