پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: پولیس اور کالعدم تنظیم جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے جھڑپ
آزاد کشمیر میں پولیس اور کالعدم تنظیم جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان جھڑپ میں سات افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے
پاکستان: پولیس اور کالعدم تنظیم جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے جھڑپ
فائل: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد کشمیری عوام کی حمایت میں نعرے لگاتے لوگ۔ / Reuters

پاکستان، آزاد کشمیر میں پولیس اور کالعدم تنظیم جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 'JAAC' کے درمیان جھڑپ میں سات افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔

معاشی اور انتظامی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والی حکومت مخالف تحریک 'جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی' کے حامیوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ، مقامی حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت تنظیم پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود، احتجاج جاری رکھیں گے۔

حالیہ جھڑپوں کے مقام راولاکوٹ کے کمشنر سردار وحیدنے تین شہریوں کے ہلاک اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

پولیس نے ان واقعات میں چار پولیس اہلکاروں کے ہلاک اور 23 کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق JAAC کے مرکزی دفتر کو اتوار کے روز سیل کر دیا گیا اور آزاد کشمیر کے سب سے بڑے شہر مظفر آباد میں  بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے نمائندے کے مطابق، مظفرآباد میں کاروباری مراکز کھلے رہے تاہم سکیورٹی فورسز پیر کے روز شہر میں گشت کرتی رہیں۔ شہر کے رہائشیوں نے متوقع احتجاج اور ممکنہ کرفیو کے پیش نظر ہفتے کے آخر میں ضروری اشیا خریدنے کے لیے دکانوں کا رخ کیا۔

JAAC کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں "دہشت گرد تنظیم" قرار دینا ایک "ظلم" ہے اور وہ اپنے جائز معاشی و سیاسی حقوق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

حکام نے تصدیق کی  ہےکہ ہفتے کے آخر میں JAAC کے 70 سے زائد ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا