پاکستان
2 منٹ پڑھنے
خود کش حملے میں 9 پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جان بحق اور 35 زخمی ہو گئے
اجوڑ میں یہ  پُرتشدد کارروائی  کشیدگی کے شکار خطے میں  گزشتہ  ہفتے پیش آنے والے مہلک کار بم اور مارٹر حملے کے بعد ہوئی، جس میں افغانستان سے ملحقہ  علاقے  میں 21 افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
خود کش حملے میں 9 پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جان بحق اور 35 زخمی ہو گئے
فائل: 24 نومبر 2025 کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں نیم فوجی دستوں کے ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ آوروں کے حملے کے بعد تعینات کیے گئے فوجی۔ / AA Archive

مقامی پولیس نے جمعے کو تصدیق کی کہ شمال مغربی خیبر پختونخواہ میں ایک سکیورٹی ادارے پر خودکش حملے میں ایک عام شہری اور کم از کم نو پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اس حملے میں مزید 35 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا جب ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی نے افغانستان سے ملحقہ باجور ضلع کے اسکاؤٹس کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اسکاؤٹس کیمپ کا دروازہ اور آس پاس کی دیواروں کو  نقصان پہنچا۔

باجوڑ میں یہ  پُرتشدد کارروائی  کشیدگی کے شکار خطے میں  گزشتہ  ہفتے پیش آنے والے مہلک کار بم اور مارٹر حملے کے بعد ہوئی، جس میں افغانستان سے ملحقہ  علاقے  میں 21 افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

پشاور کے ایک سینئر سکیورٹی اہلکار نے کہا، 'حملے میں9 پیرامیلیٹری اہلکار اور دس عسکریت پسند ہلاک ہوئے،' اور بتایا کہ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کمپاؤنڈ میں گھسا دی۔

سرکاری اہلکار نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ طویل فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، جن میں کم از کم35 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

باجوڑ کے ایک اور سینئر حکومتی اہلکار نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔

اس علاقے میں فعال عسکری تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پاکستان افغانستان پر دہشت گردوں کے ٹھکانے فراہم کرنے کا الزام لگاتا ہے، جب کہ افغانستان اس دعوے کی تردید کرتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی مہلک مسلح تصادم کی شکل اختیار کر  چکی ہے۔

 

دریافت کیجیے
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
پاکستان:عمران خان طبی علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے درجنوں افراد لقمہ اجل
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کے ماحول میں انتخابات
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اسلام آباد:او آئی سی ممالک کا خواتین وزارتی اجلاس
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
پاکستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد ہلاک ہو گئے
پاکستان  نے چار افغان ڈرون مار گرائے
پاکستان: افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
کراچی: دہشتگردانہ حملے میں پاک رینجرز کے 3 جوان ہلاک
شمال مغربی پاکستان میں سڑک کنارے دھماکوں میں 7 افراد لقمہ اجل
پاکستان: 24 گھنٹوں میں امریکہ-ایران معاہدہ متوقع ہے