دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران: اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور داعش سے تعلق ہو نے والے دو مجرمین کو پھانسی
وادی نے ایک ایرانی جوہری سائنسدان کے بارے میں معلومات فراہم کیں، جو اسرائیل کے جون میں ایران پر فضائی حملوں کے دوران مارا گیا تھا۔
ایران: اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور داعش سے تعلق ہو نے والے دو مجرمین کو پھانسی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی نے "ملک کی داخلی اور بیرونی سلامتی کے خلاف وسیع پیمانے پر جرائم کیے ہیں۔" / AA

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ ایران نے بدھ کے روز دو افراد کو الگ الگ مقدمات میں پھانسی دی، جن میں سے ایک پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور دوسرے پر داعش کے رکن ہونے کا الزام تھا ۔

عدلیہ کی خبر رساں ویب سائٹ میزان آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، مبینہ جاسوس کی شناخت روزبہ وادی کے طور پر کی گئی، جس پر اسرائیل کی انٹیلیجنس سروس موساد کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔

حکام نے کہا کہ وادی نے ایک ایرانی جوہری سائنسدان کے بارے میں معلومات فراہم کیں، جو اسرائیل کے جون میں ایران پر فضائی حملوں کے دوران مارا گیا تھا۔ رپورٹ میں سائنسدان کی شناخت یا وادی کی گرفتاری کے وقت اور مقام کا ذکر نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، وادی نے آسٹریا کے شہر ویانا میں موساد کے افسران سے پانچ ملاقاتیں کیں۔

جون میں اسرائیل نے 12 دن کے فضائی حملے کیے، جن کا ہدف ایران کے اعلیٰ جنرلز اور جوہری سائنسدان تھے۔ ایران نے ان حملوں کے جواب میں میزائل اور ڈرونز کے ذریعے جوابی کارروائی کی۔

اسرائیلی حملوں میں اعلیٰ فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور سینکڑوں دیگر افراد ہلاک ہوئے، جن میں فوجی مقامات اور رہائشی علاقے دونوں شامل تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، کم از کم ایک درجن جوہری سائنسدان مارے گئے۔

ایران نے جنگ کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعاون کے شبہ میں گرفتار افراد کے لیے فوری مقدمات چلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

، میزان آن لائن نے رپورٹ کیا  کہ ایران نے بدھ کے روز علیحدہ طور پر ایک داعش کے رکن کو پھانسی دی، جسے تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی ۔

حکام نے مہدی آقازادہ پر الزام لگایا کہ وہ داعش کا رکن تھا، جنہوں نے شام اور عراق میں فوجی تربیت حاصل کی اور ایران میں غیر قانونی طور پر ایک چار رکنی ٹیم کے ساتھ داخل ہوئے، جو ایرانی سیکیورٹی کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے۔

حکام نے کہا کہ ایران کی سپریم کورٹ نے  زیریں  عدالتوں کے فیصلوں کی توثیق کی اور دونوں افراد کو پھانسی دینے سے پہلے مکمل قانونی کاروائی کی گئی۔

 

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک