دنیا
2 منٹ پڑھنے
برطانیہ: ہم، اسرائیلی حکومت کی مذّمت کرتے ہیں
برطانیہ، فلسطین میں 19 نئی بستیوں کی منظوری دینے کی وجہ سے، اسرائیلی حکومت کی مذّمت کرتا ہے: ہمیش فالکنر
برطانیہ: ہم، اسرائیلی حکومت کی مذّمت کرتے ہیں
فائل فوٹو: اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی آبادکاریوں کے قیام کی تجویز منظور کر لی۔ / Anadolu Agency

برطانیہ نے، مقبوضہ مغربی کنارے میں  19 نئی غیرقانونی بستیوں کی منظوری  دینے پر، اسرائیلی حکومت کی مذّمت کی ہے۔

برطانیہ کے وزیر برائے مشرقِ وسطیٰ امور ‘ہمیش فالکنر’  نے کل بروز اتوار ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  "برطانیہ، فلسطین میں 19 نئی بستیوں کی منظوری دینے کی وجہ سے، اسرائیلی حکومت کی مذّمت کرتا ہے۔ یہ بستیاں، بین الاقوامی قانون کی رُو سے، غیر قانونی ہیں"۔

ہمیش نے یہ بیانات اسرائیلی  کابینہ کے، مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی بستیاں بنانے پر مبنی،  تجویز کی منظوری دینے کے بعد جاری کئے ہیں۔ انتہائی متعصب اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالل سموتریچ  کے مطابق اس منظوری کے بعد حالیہ چند برسوں میں نئی بستیوں  کی کل تعداد  69 ہو گئی ہے۔

ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ "اس منظوری سے 20 نکاتی منصوبے اور دیرپا امن و امان کی امیدوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ایسا امن و امان جو  صرف دو ریاستی حل ہی فراہم کر سکتا ہے۔ یہاں جس منصوبے  کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزّہ میں اسرائیلی جنگ ختم کرنے کا روڈ میپ ہے"۔

فلسطینی حکام کے مطابق  اکتوبر 2023 سے تاحال اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آبادکار ،بشمول مشرقی القدس، مقبوضہ مغربی کنارےمیں  کم از کم 1,102 فلسطینیوں کو قتل  اور  تقریباً 11,000 کو زخمی کر چُکے ہیں۔ تقریباً 21,000 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہِ جولائی میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی طرف سے  دی گئی اور مثال تشکیل دینے والی ایک تاریخی رائے میں   فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دیا  گیا اور مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں تعمیر کی گئی تمام غیر قانونی بستیوں  کوخالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

قبل ازیں بھی سموتریچ نے مقبوضہ مشرقی القدس میں 3,600 رہائشی مکانات پر مشتمل ایک نئی غیرقانونی بستی کے قیام کا منصوبہ منظور کیا تھا۔

سموتریچ نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا  کہ "یہ بستی ایک اسٹریٹجک اڈہ  ہے جو مشرقی کی طرف  سے القدس کا تحفظ کرے گا۔ علاوہ ازیں یہ بستی مقبوضہ علاقوں پر  اسرائیلی کنٹرول مضبوط کرنے کی  پالیسی کا حصہ ہے"۔

دریافت کیجیے
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
کریملن کی تجویز: روس۔امریکہ۔چین اجلاس ضروری ہے
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع