دنیا
2 منٹ پڑھنے
ابھی ہماری فوج نے ایران کے باقی ماندہ کو تباہ کرنا شروع نہیں کیا: ٹرمپ
ہماری فوج، دنیا میں بے مثال ہے اور بہت بڑے فرق کے ساتھ طاقتور ترین فوج ہے۔ اور ابھی اس نے ایران میں باقی ماندہ کو تباہ کرنا شروع نہیں کیا: ٹرمپ
ابھی ہماری فوج نے ایران کے باقی ماندہ کو تباہ کرنا شروع نہیں کیا: ٹرمپ
قبل ازیں، 100 سے زائد بین الاقوامی قانون کے ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ ایران پر امریکی حملے جنگی جرائم شمار ہو سکتے ہیں۔ (فائل) / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جلد ہی، ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے پر، مزید حملے ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کل بروز جمعرات  اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم' ٹروتھ سوشل' سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہماری فوج، دنیا میں بے مثال ہے اور بہت بڑے فرق کے ساتھ طاقتور ترین فوج ہے۔ اور  ابھی اس نے ایران میں باقی ماندہ کو تباہ کرنا شروع نہیں کیا"۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ "پُل اور اس کے بعد بجلی گھر! نئی حکومت کی قیادت جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے، اور یہ کام جلد ہونا چاہیے!"

ٹرمپ نے یہ بیانات،  28 فروری کو اور  'آپریشن ایپک فیوری' کے نام سے شروع ہونے والےآپریشن کے بارے میں  اپنے اس قومی خطاب سے ایک دن بعد جاری کئے ہیں  ۔

خطاب کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ"اگلے دو سے تین ہفتوں میں ہم انہیں نہایت درجہ سخت ضربیں لگائیں گے۔ہم ،انہیں پتھر کے دور میں واپس  دھکیل دیں  گے کہ جو ان کا اصل  ٹھکانہ ہے"۔

واضح رہے کہ مذکورہ بیانات سے قبل سو سے زائد بین الاقوامی  ماہرینِ قانون  ایک مشترکہ مراسلے کے ذریعے  خبردار کر چُکے ہیں کہ ایران پر امریکی حملے جنگی جرائم کے مترادف ہوسکتے ہیں۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی