دنیا
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ، ایران میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے  اور اپنے پڑوسیوں کے امن و استحکام کو اہمیت دیتا ہے: صدر رجب طیب اردوعان
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
صدر اردگان نے زور دیا ہے کہ انقرہ نے تہران کے خلاف بیرونی مداخلت کے منظرناموں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ / TRT World

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ "ترکیہ، ایران میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے"۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق  صدر رجب طیب اردوعان نے بروز جمعرات اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، ایران میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے  اور اپنے پڑوسیوں کے امن و استحکام کو اہمیت دیتا ہے۔

بیان میں صدارتی  دفتر نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دونوں  رہنما وں نے ایران کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی اور صدر اردوعان نے  کہا  ہے کہ بغیر کسی نئی کشیدگی کے مسائل کا حل ترکیہ کے بھی مفاد میں  ہے۔

ایران حالیہ سالوں میں  تاریخ کے  بڑے ترین حکومت مخالف  احتجاجی مظاہروں سے دوچار ہے۔ مظاہروں کے دوران کئے گئے وسیع پیمانے کےسکیورٹی آپریشنوں کے بعد ایران کے دینی لیڈر  علی خامنہ ای نے بروز  ہفتہ جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ان واقعات  میں "چند ہزار" افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بیان اموات کے بارے میں کسی ایرانی  رہنما کی طرف سے کیا گیا  پہلا کھُلا  اعتراف تھا۔ بیان میں خامنہ ای  نے  امریکہ  کو اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ابتدا میں  اقتصادی مسائل کی وجہ سے شروع ہونے والے  مظاہروں اور ہڑتالوں نے، 1979 کے انقلاب کے بعد سے ایران پر حاکم دینی قیادت کے خلاف، ایک بڑی عوامی تحریک کا روپ اختیار کر لیا ۔ 8 جنوری سے شروع ہو کر  کئی روز  جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں شہری  سڑکوں پر  نکل آئے۔

بدھ کو ایران کے وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن کو اب تک کی کھُلی ترین  براہِ راست وارننگ دی اور  کہا تھا  کہ "اگر ہمیں دوبارہ حملے کا سامنا ہوا تو ہم پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کریں گے"۔

اسی روز ایرانی حکام کی طرف سے ہلاکتوں کے  پہلے سرکاری اعداد و شمار جاری کئے گئے۔ ایران سرکاری ٹیلی ویژن کی بروز بدھ جاری کردہ خبر کے مطابق    مظاہروں کے دوران کل 3,117 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی