دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اسرائیل کے ساتھ تصادم کے بعد پہلی بار عوام کے سامن آئے
86 سالہ رہنما کو ہفتے کے روز سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا، جہاں وہ ایک مسجد میں لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے اور امام حسین کی شہادت کی برسی کے موقع پر عبادت گزاروں کے درمیان خوش آمدید کہے جا رہے تھے
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اسرائیل کے ساتھ تصادم کے بعد پہلی بار عوام کے سامن آئے
Khamenei, 86, can be seen on stage dressed in black as the crowd before him. / Reuters

ایرانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ملک اور اسرائیل کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد پہلی بار عوامی طور پر شرکت  کرتے ہوئے تہران میں ایک مذہبی تقریب میں حصہ لیا۔

86 سالہ رہنما کو ہفتے کے روز سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا، جہاں وہ ایک مسجد میں لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے اور امام حسین کی شہادت کی برسی کے موقع پر عبادت گزاروں کے درمیان خوش آمدید کہے جا رہے تھے۔

ویڈیو میں خامنہ ای کو اسٹیج پر سیاہ لباس میں دکھایا گیا، جبکہ ان کے سامنے موجود مجمع، ہاتھ فضا میں بلند کیے، نعرہ لگا رہا تھا: "ہمارے رہنما کے لیے ہماری رگوں میں خون!"

سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ یہ فوٹیج تہران کی مرکزی امام خمینی مسجد میں  ریکارڈ کی گءی ، جو جمہوریہ کے بانی کے نام سے منسوب ہے۔

1989 سےبر سر ِ اقتدار  خامنہ ای نے گزشتہ ہفتے ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو میں خطاب کیا تھا، لیکن اسرائیل کے 13 جون کو اچانک فضائی حملوں کے ساتھ  جنگ شروع ہونے سے پہلے سے عوامی طور پر نظر نہیں آئے تھے۔

ان کی آخری عوامی شرکت اس سے دو دن قبل ہوئی تھی، جب انہوں نے پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقات کی تھی۔

اسرائیل کے بمباری کے حملے ایران کے ساتھ دہائیوں پر محیط ایک خفیہ جنگ کے بعد کیے گئے، جن کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا – لیک اس  دعویٰ کو ایران مسلسل مسترد کرتا رہا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے مطابق، ان حملوں میں ایران میں 900 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایران کی جوابی میزائل حملوں میں وہاں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"