دنیا
3 منٹ پڑھنے
آپ کے فوجی نہایت بہادری سے لڑے ہیں: پوتن
آپ کے فوجی یوکرین جنگ میں نہایت بہادری اور جواں مردی سے لڑے ہیں۔ ہم کبھی بھی آپ کی مسلح افواج اور ان کے کنبوں کی قربانیاں فراموش نہیں کریں گے: صدر ولادی میر پوتن
آپ کے فوجی نہایت بہادری سے لڑے ہیں: پوتن
شمالی کوریا کے فوجیوں نے مغربی روس میں یوکرینی افواج کو پیچھے ہٹانے میں روس کی مدد کی۔ / Reuters
3 ستمبر 2025

روس کےصدر ولادیمیر پوتن نے، یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کے فوجیوں کی شاندار کارکردگی پر، بدھ کے روز شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پوتن نے  ،چین میں ،شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اُن کے ساتھ  ملاقات میں  کہا ہے کہ "جیسا کہ معلوم ہے کہ آپ کی خصوصی افواج نے کورسک کی آزادی میں حصہ لیا ہے۔آپ کے فوجی یوکرین جنگ میں نہایت  بہادری اور جواں مردی سے لڑے ہیں"۔

پوتن نے کہا ہے کہ"میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کبھی بھی آپ کی مسلح افواج اور آپ کے فوجیوں کے کنبوں کی قربانیاں  فراموش نہیں کریں گے"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ہماری اس  مشترکہ جنگ میں شرکت پر، میں ،روسی عوام کی جانب سےآپ کا  شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں"۔

پوتن نے کہا ہے کہ "میری آپ سے درخواست ہے کہ میرے دِلی جذباتِ تشّکر کو جمہوریہ کوریا کے تمام عوام تک پہنچا دیں"۔

ہزاروں فوجی

اگست کے وسط میں، پوتن نے کم کو ایک خط بھیجا تھا جس میں یوکرین کے خلاف جنگ میں شمالی کوریائی فوجیوں کی خدمات کو سراہا  گیاتھا۔

کوریا کی، جاپانی حاکمیت سے، آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ارسال کردہ اس خط میں  پوتن نے  یاد دلایا  تھا کہ کس طرح سوویت ریڈ آرمی یونٹیں  اور شمالی کوریائی افواج نے مل کر جاپان کے نوآبادیاتی قبضے کو ختم کرنے کے لیے جنگ لڑی تھی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے اس سال کے آغاز میں روس کے مغربی علاقے کورسک سے یوکرینی افواج کو نکالنے میں  روسی فوجوں کی مدد کی تھی۔

گذشتہ سال پوتن کے دورہ شمالی کوریا کے دوران   دونوں ممالک نے دو طرفہ  دفاعی معاہدے پر بھی  دستخط کیے تھے۔ اس باہمی ربط و ضبط کی وجہ سے روس اور شمالی کوریا کے باہمی تعلقات میں مسلسل قربت آ رہی ہے ۔

شمالی کوریا نے اپریل میں  پہلی بار ، یوکرین کے خلاف  جنگ میں روسی افواج کے ساتھ محاذ پر لڑنے کے لئے  اپنے فوجیوں کی ایک یونٹ متعین کرنے کی  تصدیق کی تھی۔

جنوبی کوریا اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق  پیانگ یانگ نے 2024 میں روس کے علاقے 'کورسک' میں 10,000 سے زیادہ فوجی بھیجے۔اس مدد میں توپ خانے کے گولے، میزائل اور طویل مار والے راکٹ سسٹم بھی شامل تھے۔

سیول کے مطابق  روس کی طرف سے  لڑتے ہوئے شمالی کوریا کے  تقریباً 600 فوجی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
اسرائیل، ایران کے ساتھ کم از کم ایک ماہ تک جنگ کے لیے تیار ہے
ایران نے خامنہ ای کےفرزند مجتبی کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا — ایرانی میڈیا
ٹرمپ کا دعوی: امریکہ نے ایرانی بحریہ اور میزائل لانچنگ سسٹمز کو تباہ کر دیا ہے
امریکہ اور اسرائیل ایران کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں:لاریجانی
اوسلو: امریکی سفارت خانے پر بم حملہ
چند امریکی فوجی  قیدی بنالیے گئے ہیں:لاریجانی
ایران کی فضائی حدود کنٹرول میں ہے،جنگ جاری رکھیں گے:نیتن یاہو
غیر قانونی آبادکاروں کی فائرنگ،2 فلسطینی ہلاک
ترکیہ کے مشرق وسطی میں اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ