دنیا
2 منٹ پڑھنے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک دوسرے سے کٹے ہوئے دیہاتوں میں غذائی کمی کا سامنا ہو رہا ہے۔
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
زلزلے میں زیادہ تر ہلاکتیں منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔ / Reuters

جنوبی فلپائن میں زلزلہ زدہ قصبے 'گلن' کے  میئر 'وکٹر جیمز یپ' نے، زلزلے سے بری طرح متاثرہ اور لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ایک دوسرے سے کٹے ہوئے متعدد دیہات میں فاقہ کشی کے سدّباب کے لئے بذریعہ ہیلی کاپٹر خوراک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

وکٹر جیمز یپ نے کہا ہے کہ ان کے علاقے میں بجلی کی ترسیل بحال نہیں ہوئی اور 100,000 سے زائد آبادی والے اس شہر کے 31 دیہاتوں میں سے 10 زیادہ تر لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ناقابلِ رسائی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے فوری طور پر فضائیہ کے ہیلی کاپٹر تعینات کر کے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور دیگر امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جاری کردہ اپیل میں وکٹر نے کہا ہے کہ "ہمیں خوراک اور پانی کی ضرورت ہے مگر لینڈ سلائیڈئنگ سے متاثرہ کچھ دیہات تک زمینی راستوں سے خوراک پہنچانا مشکل ہے لہٰذا وہاں کے زلزلہ زدگان تک خوراک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر درکار ہیں "۔

واضح رہے کہ پیر کے روزفلپائن کے جنوبی صوبے سرانگانی کے ساحل پر  7.8 شدت سے زلزلہ آیا جو گزشتہ نصف صدی میں فلپائن کے جزائر پر آنے والے شدید ترین زلزلوں میں سے ایک ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور 688 زخمی  ہو گئے اور 31 لاپتہ ہیں۔

زلزلے کے بعد 45,000 سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جن میں سے تقریباً نصف ہنگامی کیمپوں میں مقیم ہیں۔ زلزلے نے زرعی قصبوں اور شہروں میں 12,600 سے زائد گھر تباہ کر دیئے ہیں۔ صوبائی حکام نے کہا ہے کہ بار بار آنے والے ضمنی جھٹکوں کی وجہ سے کئی لوگ اتنے صدمہ زدہ ہیں کہ اپنے گھر وں میں واپس  نہیں جا پا رہے۔

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا