ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: صدارتی سرپرستی میں منعقدہ 7 ویں بین الاقوامی یاٹ ریس اختتام پذیر ہو گئی
صدارتی سرپرستی میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی یاٹ ریس تیسرے اور آخری "فتح کپ" مرحلے کے ساتھ  اختتام پذیر ہوگئی
ترکیہ: صدارتی سرپرستی میں منعقدہ 7 ویں بین الاقوامی یاٹ ریس اختتام پذیر ہو گئی
Cumhurbaşkanlığı 7. Uluslararası Yat Yarışları'nın Zafer Kupası etabı gerçekleştirildi

ترکیہ میں صدارتی سرپرستی میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی یاٹ ریس تیسرے اور آخری "فتح کپ" مرحلے کے ساتھ  اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

صدارتی سرپرستی میں، وزارتِ ثقافت و سیاحت اور وزارتِ نوجوانان و کھیل کے تعاون، استنبول  گورنر دفتر اور ترکیہ سیاحتی ترقی  ایجنسی (TGA) کے اشتراک اور استنبول اوپن سی یاٹ ریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ ساتویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریسوں  کے تیسرے مرحلے"فتح کپ" کا آغاز چراغاں محل کے سامنے سے ہوا۔ ریس کے فتح کپ مرحلے میں 58 ٹیموں اور 600 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

30 اگست یومِ فتح کی میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والے اس خصوصی مرحلے میں ریس شروع ہوتے ہی بادبان استنبول باسفورس کی تُند ہواؤں کے مقابل کھل گئے۔ 600 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت سے منعقدہ ریس کا اختتام  آرناوُت کوئے میں ہوا۔ ریس میں ملاح کھلاڑیوں کی ہوا کے خلاف حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی نمایاں رہی۔

فتح کپ، سلیم کاکش کی قیادت میں،  'زاکاپا'نامی کشتی نے جیتا ۔ اوغوز آیان کی قیادت میں 'اینجلز آف سی ایم سی ہولڈنگ'ٹیم نے دوسرے اور لیونت پینیرجی کی قیادت میں 'عنقا' ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

تقریب سے خطاب میں استنبول اوپن سی یاٹ ریس کلب کے صدر اکرم یملی ہا اوغلو نے کہا کہ 30 اگست یومِ فتح کے موقع پر ایسی تقریب منعقد کرنے پر انہیں بہت فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ"ہمارے 600 سے زائد کھلاڑیوں نے  ترک پرچموں سے سجی  بادبانی کشتیوں کے ساتھ ریس میں حصّہ لیا۔  ہم نے صرف ایک کھیلوں کا مقابلہ ہی نہیں کروایا  بلکہ  اس ریس ہماری شاندار تاریخ اور ہماری فتح کی میراث کے شایانِ شان ایک بصری جشن کا سماں بھی پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ " میں، اس عظیم الشان پروگرام میں تعاون کرنے والے تمام اداروں اور ساحلوں پر جمع ہو کر ہمارے ساتھ اس جوش و جذبے میں شریک ہونے والے استنبول کے شہریوں کا، شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بادبانی کشتیوں کی ریس کا یہ مقابلہ ہمارے شاندار ماضی کے لئے ایک اظہارِ  تشکر کی حیثیت رکھتا ہے"

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے