دنیا
2 منٹ پڑھنے
پینٹاگون، ایران میں چند ہفتوں کے، برّی آپریشن کی تیاریوں میں
پینٹاگون نے، ایران میں کئی ہفتے جاری رہ سکنے والے، برّی آپریشنوں کےمنصوبے تیار کر لئے ہیں: واشنگٹن پوسٹ
پینٹاگون، ایران میں چند ہفتوں کے، برّی آپریشن کی تیاریوں میں
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں بھرپور چڑھائی کی بجائے محدود چھاپے شامل ہو سکتے ہیں۔ (فائل) / Reuters

پینٹاگون نے، ہزاروں امریکی فوجیوں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے ساتھ ایران میں کئی ہفتے جاری رہ سکنے والے، برّی آپریشنوں کےمنصوبے تیار کر لئے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ منصوبے ،جنگ کے پہلے چار ہفتوں کے مقابلے میں قابلِ ذکر پیمانے پر زیادہ خطرناک، نئے مرحلے کے آغاز کا اشارہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے مذکورہ حکام  نےکہا  ہےکہ کوئی بھی متوقع برّی آپریشن مکمل قبضے کے قد و کاٹھ تک نہیں پہنچے گا ۔ اس کی جگہ  اسپیشل آپریشن فورسز اور روایتی پیادہ دستوں  کے چھاپوں کا احاطہ کرے گا۔

انہوں نے کہا  ہےکہ برّی آپریشن  کے دوران فوجیوں کو 'ڈرون  اور میزائل حملوں، زمینی فائرنگ اور دیسی  ساختہ دھماکہ خیز مواد' کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوِیٹ نے کہا ہے کہ"پینٹاگون کا کام کمانڈر ان چیف کو زیادہ سے زیادہ  ترجیحات پیش کرنے کے لئے  تیاری کرنا ہے۔ یہ چیز صدر کے کوئی فیصلہ کر چُکا ہونے کا مفہوم نہیں رکھتی"۔

مذاکرات  میں ایران کی تیل برآمدات کے اہم مراکز میں شامل 'جزیرہ خارگ'   پر بھاری آپریشن اور بحری آمدو رفت کو درپیش خطرات کو رفو کرنے کی خاطر آبنائے  ہرمز کے قریب ساحلی چھاپوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔  

بعض حکام کے مطابق  ممکنہ برّی آپریشن چند  ہفتوں تک اور بعض کے مطابق کئی مہینوں تک جاری رہیں گے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "میں کہیں بھی فوج نہیں بھیج رہا"۔ جب کہ وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے کہ "یہ ایک طویل جنگ نہیں ہو گی  اور اہداف  کو برّی فوج کے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے"۔

حکام کے مطابق 28 فروری  سے ایران کے خلاف جاری  امریکہ۔اسرائیل جنگ کے آغاز  سے تاحال 13امریکی فوجی ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف  ایران میں اس وقت کے دینی لیڈر علی خامنہ ای سمیت  اب تک ایک ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

ایران نے جوابی کاروائی میں ڈرون اور میزائل حملے کئے  ہیں۔ حملوں میں  اسرائیل، اردن، عراق اور امریکی فوجی اثاثوں کے میزبان خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملوں سے جانی و مالی نقصان ہوا اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا  ہے۔ علاوہ ازیں عالمی منڈیاں اورفضائی سفر بھی متاثر ہوئے ہیں

دریافت کیجیے
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
چین: قابل استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ
جنوبی کوریا کی عدالت نےچو تائے یونگ کی سزا کو بڑھا کر اڑھائی سال کر دیا
ٹرمپ کا دعوی "ہرمز امریکی ملکیت" ہے، بیان کے بعد تصویر شیئر کر دی
جرمنی: بندرگاہوں کی ہڑتال نے رسل و رسائل کو مفلوج کر دیا
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح  افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
زیمبیا کے صدر ہچیلیما کو دوسری بار منتخب کر لیا گیا
امریکی محارب بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
ہنگری موٹروے پر بس حادثہ، ایک درجن سے زیادہ مسافر ہلاک
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا