ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
روس-یوکرین مذاکرات میں ترکیہ کا کردار مصالحانہ رہا ہے:امریکی سفیر
ترکیہ میں امریکی سفیر ٹام باراک نے کہا ہے کہ ترکیہ نے استنبول میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں ایک "انوکھا" کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد روس-یوکرین جنگ کو ختم کرنا ہے
روس-یوکرین مذاکرات میں ترکیہ کا کردار مصالحانہ رہا ہے:امریکی سفیر
/ Reuters
3 جون 2025

ترکیہ  میں امریکی سفیر ٹام باراک نے کہا ہے کہ ترکیہ نے استنبول میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں ایک "انوکھا" کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد روس-یوکرین جنگ کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز ترک نشریاتی ادارے این ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ  کا روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ روایتی تعاون ہے، جس کی وجہ سے وہ اہم بات چیت قائم کر سکتے ہیں۔

باراک نے کہا کہ ترکیہ نیٹو کے ایک اہم اتحادی کے طور پر بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن اس نے وسیع تر علاقائی اثر و رسوخ کا مظاہرہ بھی کیا ہے ۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مضبوط تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں مدد کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔

باراک  نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔

'مصنوعی سرحدیں اور ناکام پالیسیاں'

 شام کا حوالہ دیتے ہوئے بیرک نے کہا کہ خطے میں امریکہ کی موجودہ پالیسیاں ماضی کے نقطہ نظر سے نمایاں طور پر مختلف ہوں گی، جو ان کے بقول بڑی حد تک ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے دلیل دی کہ مشرق وسطیٰ کے بہت سے جاری بحران پہلی جنگ عظیم کے بعد سے خطے کو اپنے مفادات کے مطابق ڈھالنے کی مغربی کوششوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

"میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ یہ صحیح یا غلط تھا. لیکن مثال کے طور پر بالفور اعلامیے کو لے لیجیے- یہ یہودی آبادی کے لیے ایک نیا اور آزاد وطن تخلیق کرنے کی ایک کوشش تھی۔ اس کے بعد سائکس پیکوٹ آیا، جہاں ایک برطانوی اور ایک فرانسیسی عہدیدار نے قبائل اور مذہبی فرقوں سے بھرے علاقے میں مصنوعی سرحدیں بنائی تھیں۔

باراک نے کہا کہ اگرچہ سلطنت عثمانیہ کے پاس ایک فعال نظام تھا  لیکن ان سرحدوں نے مقامی حقائق کو نظر انداز کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ 'ان کے ارد گرد مصنوعی سرحدیں کھینچنا ناممکن تھا، تاہم سائکس پیکوٹ معاہدے نے بالکل ایسا ہی کیا تھا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان