دنیا
1 منٹ پڑھنے
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
میئر سرگئی سوبیانین نے آدھی رات کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ وزارتِ دفاع کی افواج نے ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا، ان ڈرونز کو یکے بعد دیگرے 10، 17 اور 10 کے گروپوں کی شکل میں گرایا گیا۔
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
روس-یوکرین / Reuters

روسی فضائی دفاعی افواج نے رات بھر   ماسکو کی طرف پرواز کرنے والے 37 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔

میئر سرگئی سوبیانین نے آدھی رات کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ وزارتِ دفاع کی افواج نے ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا، ان ڈرونز کو یکے بعد دیگرے 10، 17 اور 10 کے گروپوں کی شکل میں گرایا گیا۔

سوبیانین نے بتایا کہ ہنگامی خدمات کے عملے کو ان مقامات پر روانہ کر دیا گیا ہے جہاں ملبہ گرا تھا۔

 حکام کی جانب سے حملے کے نتائج کے بارے میں تفصیلات فراہم نہ کیے جانے کے باعث یہ اب بھی واضح نہیں ہے کہ آیا ڈرونز کے ملبے سے کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا کسی  تنصیب  کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈرونز کے اس حملے کے حوالے سے یوکرین کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

روس-یوکرین جنگ میں حالیہ عرصے کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز اور میزائل حملوں میں تیزی آئی ہے

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے