مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
جیتنے والے کو  ہر چند دن بعد اپنی جیت کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اب  وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو رخصت کر دیا جائے: یائر گولن
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
ایران کے خلاف جنگ میں اہداف حاصل نہ کرنے پر اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ (فائل فوٹو) / Reuters

اسرائیل کے حزب اختلاف  لیڈروں نے ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیلی اہداف کے حوالے سے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دعوؤں پر تنقید کی اور کہا ہے کہ "وہ، اپنے ہی طے کردہ جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام" رہے ہیں۔

ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا X سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جیتنے والے کو  ہر چند دن بعد اپنی جیت کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اب  وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو رخصت کر دیا جائے"۔

 گولن نے کہا ہے کہ "نیتن یاہو دباؤ میں ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ کے لئے طے شدہ اہداف حاصل نہیں کئے جا سکے۔"

اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے بھی  ایکس سے اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ"نیتن یاہو ایک بار پھر فوج کی کامیابیوں کا سہرا اپنے سر لے رہے ہیں تاکہ لوگ ان کی مکمل ناکامی کو بھول جائیں۔انہوں نے اپنے بیان کردہ جنگی مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں کیا۔"

'اسٹریٹجک ناکامی'

یہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل اپوزیشن نے جنگ بندی کے معاملے پر نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس  دوران گولن نے جنگ بندی کو "اسٹریٹجک ناکامی" قرار دیا تھا۔

اسرائیل نے امریکی پُشت پناہی میں ایران کے ساتھ ہونے والی اس جنگ بندی کی حمایت کی ہے ۔ تاہم اسرائیل کا موقف ہے کہ یہ معاہدہ لبنان پر لاگو نہیں ہوتا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنان میں کشیدگی بڑھانے کی دھمکی دی اور کہا ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں مذاکرات پر راضی ہوں گے جب حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے اور ایک مستقل امن معاہدہ طے پائے۔

مسلسل فوجی کارروائیوں کی وارننگ  دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ "ابھی ختم نہیں ہوئی" اور دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے "بڑی کامیابیاں" حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 مارچ سے لبنان پر جاری بھاری   اسرائیلی  حملوں میں اب تک 2,020 افراد ہلاک اور 6,436 زخمی ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا