ثقافت
2 منٹ پڑھنے
ٹورنٹو کی ایک لائبریری میں با حجاب عورت مذہبی تعصب کے حملے کی شکار
"مسلمان عورت لائبریری میں مطالعہ کر رہی تھی جب ایک نامعلوم خاتون نےاس سے  گالی گلوچ کرنی شروع کر دی اور ان کے سر پر اشیاء پھینکیں۔"
00:00
ٹورنٹو کی ایک لائبریری میں با حجاب عورت مذہبی تعصب کے حملے کی شکار
عراقی مسلم لڑکیاں، جو روایتی طور پر عوامی طور پر پہنے جانے والے حجاب—سر کا کور—کو نو سال کی لازمی عمر پر شروع کرتی ہیں، 19 دسمبر 2024 کو بصرہ میں ایک سٹیڈیم میں منظم کی گئی تقریب میں حصہ لیتی ہیں۔ / AFP

ٹورنٹو کے قریب ایک پبلک لائبریری میں ایک مسلمان خاتون پر حملے کے ایک دن بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ حملہ آور نے متاثرہ کے اسکارف کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

دورہم ریجنل پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "مسلمان عورت لائبریری میں مطالعہ کر رہی تھی جب ایک نامعلوم خاتون نےاس سے  گالی گلوچ کرنی شروع کر دی اور ان کے سر پر اشیاء پھینکیں۔"

پولیس کے مطابق، "ملزمہ نے پھر متاثرہ کے حجاب کو ہٹانے کی کوشش کی اور اس پر ایک نامعلوم مائع ڈال دیا۔ بعد ازاں  ملزمہ نے حجاب کو آگ لگانے کی کوشش کی۔"

متاثرہ  کی چیخ و پکار سننے پر  لائبریری کے حفاظتی عملے نے مداخلت کی، اس دوران ملزمہ فرار ہو گئی لیکن چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لی گئی۔

نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز (NCCM) نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہمیں اس واقع پر "شدید صدمہ "  ہوا ہے۔

NCCM کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیفن براؤن نے کہا، " اس قسم کا تشدد ہماری کمیونٹی میں ایک معمول بن چکا ہے جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "اسلاموفوبیا کے واقعات حالیہ برسوں میں نمایاں حد تک  بڑھ  گئے ہیں۔"

انہوں نے کہا، "اب وقت آ گیا ہے کہ ہمارے منتخب رہنما اس مسئلے کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔"

ایجیکس کے میئر شان کولیئر اور لائبریری بورڈ کی چیئر  پرسن پیالی کوریا نے ٹاؤن کی ویب سائٹ پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "  امن اور روحانیت  کا مہینہ  ہونے والے رمضان کے دوران،  اس خوفناک حرکت  کی متاثرہ اور تمام افراد جو اس حملے سے متاثر، دکھی یا دل شکستہ ہوئے ہیں، ہم ان کی  حمایت کے لیے یہاں موجود ہیں اور نفرت اور عدم برداشت کی تمام تر کاروائیوں  کے خلاف کھڑے ہیں۔"

براؤن نے کہا کہ NCCM نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ اس واقعے کو نفرت انگیز جرم کے طور پر درج کیا جائے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے