دنیا
2 منٹ پڑھنے
کیوبا کو حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف اپنی زبان  تلخ کر دی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اعزاز محسوس ہوگا کہ وہ کسی نہ کسی شکل میں کیوبا کو حاصل کریں اور  میں اس ملک کے ساتھ جو چاہوں کر سکتا ہوں
کیوبا کو حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا: ٹرمپ
ٹرمپ / Reuters

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف اپنی زبان  تلخ کر دی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اعزاز محسوس ہوگا کہ وہ کسی نہ کسی شکل میں کیوبا کو حاصل کریں اور  میں اس ملک کے ساتھ جو چاہوں کر سکتا ہوں۔

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب کیوبا اور امریکہ نے اپنے عموماً منفی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بات چیت شروع کی ہے، جو فِدل کاسٹرو کے اُس اقدام کے بعد سے 67 سال میں اپنے سب سے متنازعہ لمحوں میں سے ایک تک پہنچ چکے ہیں جس میں انہوں نے ماضی کا ایک قریبی امریکی حلیف خاتمہ کر دیا تھا۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں  رپورٹرز سے کہا  کہ میں واقعی سمجھتا ہوں کہ میں کیوبا کو لینے کا اعزاز حاصل کروں گا۔ یہ ایک بڑا اعزاز  ہوگا۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد، نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ دوطرفہ بات چیت میں کیوبا کے صدر میگوئل دیاز-کانیل کو عہدے سے ہٹانا امریکی مذاکرات کا ایک اہم ہدف ہے، اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اس گفتگو سے واقف چار افراد نے یہ معلومات دی۔

کیوبا نے روایتی طور پر اپنی داخلی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو مسترد کیا ہے اور اس طرح کی کسی بھی پیشکش کو کسی معاہدے کے لیے سودے کو ختم کرنے والا قرار دیا ہے۔

دیاز-کانیل، جو مرحوم فِدل کاسٹرو اور اُن کے بھائی راؤل کاسٹرو کے بعد 2018 میں صدر بنے، انہوں  نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت ''برابری کے اصول، دونوں ممالک کے سیاسی نظاموں کے احترام، خودمختاری اور خود ارادیت'' کے تحت ہوں گی۔

 واضح رہے کہ ٹرمپ نے، وینیزویلا کے نِکولَس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے اور ایران پر حملے میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہونے کے بعدکہا  تھا کہ  اگلا ہدف کیوبا  ہوگا۔

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی