غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا
زبردستی بے گھر کیے جانے والوں میں 336 بچے، 441 بزرگ، 216 حاملہ یا دودھ پلانے والی مائیں، 312 دائمی بیمار شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا
الخلیل شہر میں پانچویں روز بھی محاصرہ جاری رکھنے والی اسرائیلی فوج نے تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا

اسرائیلی فوج نے قابض مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں نافذ کیا گیا محاصرے کو پانچویں روز بھی جاری رکھا، جبکہ 4 ہزار 969 فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کر دیا گیا۔

الخلیل بلد یہ نے بتایا کہ شہر کے عین دیربہا اور جیلدہ علاقوں میں محاصرے کی وجہ سے گھر چھوڑنے والے فلسطینیوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے  ، ان  کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق، اسرائیلی فوج کے پانچویں روز محاصرے کے تحت شہر میں زبردستی گھر چھوڑنے والے خاندانوں کی تعداد 780 تک اور بے گھر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4,969 ہو گئی ہے۔

جبری  بے گھر کیے گئے افراد میں 336 شیرخوار بچے، 441 بزرگ، 216 حاملہ یا زچہ، 44 معذور اور 312 دائمی  مریض شامل ہیں۔

چھاپے اور تلاشی جاری

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فوج کی اضافی قوتوں نے  فوجی گاڑیوں کے ہمراہ رات  گئےالخلیل کے بعض محلے میں چھاپے مارے اور فلسطینیوں کے گھروں کی  تلاشی لی۔

علاوہ ازیں، شہر کے داخلی راستوں کے ساتھ ساتھ قصبوں اور پناہ گزین کیمپوں کے داخلی راستے بھی اسرائیلی فوجیوں نے بند کر رکھے ہیں اور فلسطینیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

جیلدہ چوک  کے نزدیک قائم فوجی چوکیوں پر فلسطینیوں کو روکا جاتا ہے، ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور تلاشی کے دوران ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔

مزید یہ کہ محاصرے والے علاقے عین دیر بہا میں اسرائیلی فوج کو اضافی دستوں سے تقویت دی گئی، اور اسرائیلی فوجیوں نے بعض فلسطینی عمارتوں میں ٹھہر کر انہیں فوجی ہیڈکوارٹرز میں تبدیل کر دیا۔

فلسطینی اسیران سوسائٹی نے کل اپنے بیان میں کہا تھا کہ محاصرے کے دوران کیے گئے چھاپوں میں 85 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

الخلیل میں حملہ اور محاصرے تک پہنچنے والے واقعات

الخلیل میں فوجی حملہ اور محاصرہ اس وقت شروع ہوا جب شہر کے شمال مغربی داخلی راستے کے علاقے فرش الحوا میں 23 اکتوبر کو ایک اسرائیلی چیک پوائنٹ پر ایک مسلح حملہ ہوا۔

اس حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ حملہ کرنے والے 2 فلسطینی بھی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ الخلیل کے خلاف یہ حملہ اور محاصرہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹس نے محاصرے کے آغاز کے دو دن بعد کہا کہ الخلیل سے گھر چھوڑنے والے تقریباً دو ہزار فلسطینی اس وقت تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکیں گے جب تک اسرائیل شہر میں وہ عمارتیں ختم نہ کر دے جنہیں وہ حماس کا 'انفراسٹرکچر' قرار دیتا ہے۔

وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے حملے کے بعد قابض مغربی کنارے میں 1967 کی جنگ کے بعد کے  ایک وسیع ترین پیمانے کے  حملے کی دھمکی دی ہے۔

الخلیل کے واقعات  اکتوبر 2023 میں غزہ پٹی پر حملوں کے آغاز کے بعد سے قابض مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے فوجی چھاپوں، فلسطینیوں کی ہلاکتوں اور گرفتاریوں، گھروں اور کاروبار کی تباہی، زرعی اراضی کو پہنچنے والے نقصان اور جبری بے دخلی کی دیگر کارروائیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

 

دریافت کیجیے
7 اکتوبر: صدمہ، المیہ اور فلسطینیوں کے آلام و مصائب کی مذّمت
فلسطین: قابض اسرائیلیوں کی مسجد الاقصی پر چڑھائی
غزّہ میں زیتون کی خطرناک حد تک کم ہوتی پیداوار تصاویر کے آئینے میں
غاصب اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی زیتون کی فصل چرا لی
اسرائیل نے ڈرون حملے کر کے پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
نیتن یاہو  نے حقائق میں ہیرا پھیری کی ہے
حماس: اسرائیل کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
صدر ایردوان، برسوں سے غزہ کی سب سے بلند آواز رہے ہیں
اسرائیل نے فوج کو غزہ پر حملوں کے لئے تیاری کا حکم دے دیا
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
اسرائیل کے غزہ میں ایک فلیٹ پر حملے میں پانچ افراد لقمہ اجل
"ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں"، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت