دنیا
2 منٹ پڑھنے
یورپی یونین میں مہاجر آبادی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
یورپی یونین میں تارکینِ وطن کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 2،1 ملین اضافے کے ساتھ 64.2 ملین  کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی
یورپی یونین میں مہاجر آبادی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
اٹلی کے وسطی میلان میں لوگ ایک ہجوم والی خریداری کی گلی سے گزر رہے ہیں، 29 دسمبر 2025۔ / Reuters

یورپی یونین میں مقیم تارکینِ وطن کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 2،1 ملین اضافے کے ساتھ 2025 میں 64.2 ملین  کی ریکارڈ حد  تک پہنچ گئی ہے۔

برلن تحقیقی و تجزیاتی مرکز برائے مہاجرت کی   بدھ کو شائع کردہ  رپورٹ کے مطابق، یورو اسٹیٹ اور اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے حوالے سے یہ تعداد 2010 میں 40 ملین تھی۔

جرمنی، یورپی  بلاک میں سب سے بڑی غیر ملکی شرح پیدائش رکھنے والا ملک ہے۔ یہاں  تقریباً 18 ملین غیر ملکی  مقیم ہیں جن کا  72 فیصد کام  کرنےکی عمر میں ہے۔

اسپین کی غیر ملکی  آبادی تقریباً 700,000 کے اضافے سے  9.5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح حالیہ عرصے میں اسپین غیر ملکی آبادی میں تیزی سے آگے بڑھنے والا ملک بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مرّتبین میں سے ٹوماسو فراٹینی نے کہا ہے کہ "یورپ میں جرمنی، مطلق اعداد و شمار کے لحاظ سے بھی اور اپنی آبادی کے تناسب کے حوالے سے بھی، مہاجرین کے لیے بنیادی منزل  بنا رہے گا "۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاک کے اندر  ہجرت کے رجحان  میں عدمِ مساوات پائی جاتی ہے اور لکسمبرگ، مالٹا اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ  میں مقامی آبادی کے مقابلے میں مہاجرین کا حصہ زیادہ ہے۔

پناہ کی درخواستیں بھی مخصوص ممالک پر مرتکز ہو گئی ہیں۔ اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی کُل درخواستوں کے تقریباً تین چوتھائی کا بوجھ اٹھا ئے ہوئے ہیں۔ جرمنی،  2،7 ملین کے  ساتھ یورپی یونین میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا ملک ہے۔

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ