ایشیا
1 منٹ پڑھنے
بھارتی سیلیکون ویلی میں شدید بارشیں،1 خاتون ہلاک
بھارت کی 'سلیکون ویلی' کہلانے والے جنوبی شہر کی تیز رفتار ترقی نے بہت سے آبی گزرگاہوں کو کچرے کے ڈھیر کے طور پر استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے ہر سال شدید  بارشوں کے دوران پانی جم جاتا ہے
بھارتی سیلیکون ویلی میں شدید بارشیں،1 خاتون ہلاک
The Times of India newspaper reported Tuesday at least three people had died. / Photo: AFP / AFP
20 مئی 2025

بھارت کے ٹیکنالوجی کے  صدرمقام بنگلورو کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارشوں نے پانی بھر دیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

بھارت کی 'سلیکون ویلی' کہلانے والے جنوبی شہر کی تیز رفتار ترقی نے بہت سے آبی گزرگاہوں کو کچرے کے ڈھیر کے طور پر استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے ہر سال شدید  بارشوں کے دوران پانی جم جاتا ہے۔

کرناٹک ریاست کے وزیر اعلی سدارامیا نے پیر کی رات دیر گئے کہا کہ بارش کے پانی سے نالے بھر گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ  کو انہیں صاف کرنے کے لئے کئی بار ہدایات دی گئی ہیں، اور کام اب بھی جاری ہے۔

سدارامیا نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ریاست کی راجدھانی بنگلورو میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔

ٹائمز آف انڈیا اخبار نے خبر دی ہے  کہ کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں ہر سال مون سون کے موسم کے دوران موسلا دھار بارشیں اور سیلاب آتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی بحران ان کی کثرت اور شدت میں اضافہ کر رہا ہے۔