سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کا کیوبا کو اپنا اگلا ہدف بنانے کا اشارہ
امریکی صدر نے کہا کہ ونیزویلا اور ایران میں حالیہ آپریشنز نے اس بات کا مظاہرہ کیا ہے کہ ہم امریکی فوجی طاقت کا موثر استعمال کر کے کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کیوبا کو اپنا اگلا ہدف بنانے کا اشارہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک تقریر کے دوران کہا: "کیوبا اگلا ہے"۔ / Reuters
28 مارچ 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے بعد کیوبا مستقبل میں امریکہ کی کارروائی کا ہدف بن سکتا ہے۔

ٹرمپ نے امریکہ کی وینزویلا اور ایران میں حالیہ فوجی کارروائیوں کو کامیابی قرار دیا۔

ٹرمپ نے جمعہ کو ایک سعودی بزنس کانفرنس فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو  میں کہاکہ"میں نے یہ عظیم فوج بنائی۔ میں نے کہا تھا، اِسے کبھی استعمال نہیں کرنا پڑے گا'، مگر بعض اوقات اِسے استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اور ہاں اس کی اگلی منزل کیوبا  ہے۔لیکن فرض کر لیں کہ میں نے یہ نہیں کہا۔ براہِ مہربانی، فرض کر لیں کہ میں نے یہ نہیں کہا۔ پلیز، پلیز  میڈیا، براہِ مہربانی اس بیان کو نظر انداز کریں۔

کیوبا کے نائب وزیرِ خارجہ نے گزشتہ  اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "کیوبا  کسی ممکنہ امریکی 'فوجی جارحیت' کے برخلاف تیاریاں  کر رہا ہے۔"

کارلوس فرناندیز دے کوسیو نے کہا تھا کہ "ہماری فوج ہمیشہ تیار رہتی ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ان دنوں (امریکی) فوجی جارحیت کے امکان کےپیشِ نظر تیاری کر رہی ہے۔ اگر ہم دنیا بھر کی  صورتحال پر نظر نہ رکھیں تو ہم بے عقل ہوں گے۔"

حملہ نہ ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کاسّیو نے مزید کہا کہ اس کی کوئی توجیہہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید استفسار کیا کہ "امریکی انتظامیہ اپنے ملک کو کیوں مجبور کرے گی کہ وہ کیوبا جیسے ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی کرے؟"

منگل کو، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو رووبیو نے کہا تھا کہ کیوبا کی قیادت ملک گیر بجلی کی بندش کو درست کرنے سے قاصر ہے اور اسے ایسا کرنے کے لیے نئے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔

روبیو نے وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے کہا کہ"کیوبا کی معیشت  ٹھیک نہیں جا رہی اور وہاں کا سیاسی و حکومتی نظام اسے درست نہیں کر سکتا، لہٰذا انہیں ڈرامائی طور پر تبدیل ہونا ہوگا۔"

امریکہ اور کیوبا گزشتہ 65 سال سے ایک دوسرے کے مخالف رہے ہیں، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے واشنگٹن کی جانب سے دباؤ بڑھا دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
امریکہ-ایران جنگ بندی کا اعلان،اسرائیل کی حمایت
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ