مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملے، 17 افراد ہلاک
تہران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئےہیں: مہر خبر ایجنسی
تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملے، 17 افراد ہلاک
سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں حیفہ میں ایک عمارت کے ملبے کے ڈھیر میں کام کر رہی ہیں جسے ایرانی میزائل نے نشانہ بنایا۔ / AP

ایران کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج بروز پیر علی الصبح تہران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔

مہر خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تہران  کے مشرقی حصے پر کئے گئے  ایک حملے میں تین عمارتیں منہدم ہو گئیں اور تقریباً 50 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

صوبہ بہارستان کے گورنر  کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق قلعہ میر قصبے کی دو رہائشی عمارتوں  پر امریکی اور اسرائیلی افواج کی بمباری کے نتیجے میں شہری اموات  ہوئی ہیں  اور ملبے میں تلاش و بچاو  کارروائیاں جاری ہیں۔

دارالحکومت تہران میں آدھی رات کے وقت بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ اور ہنگامی خدمات کے مطابق بروز  پیر علی الصبح  تہران کے ایک رہائشی علاقے اور شہر کے دیگر مقامات پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم چھ بچے بھی شامل ہیں۔

شہر کی فضاؤں میں جنگی طیارے دیکھے گئے اور جنوبی اور مغربی علاقوں میں دھماکے سُنائی دیئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق تہران پر کئے گئے حملوں میں شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

حیفا پر میزائل حملے

اسرائیل کا شہر حیفا بھی ایران کے شدید میزائل حملوں کی زد میں آیا، دھماکہ خیز وارہیڈ والے میزائل شہر کے مختلف علاقوں میں گرے اور کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق  حملوں کے بعد کارمل علاقے میں متعدد مقامات پر بم ڈسپوزل ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے۔

میزائل حملے سے کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دریں اثنا، چینل 12 کے مطابق ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ امدادی ٹیموں نے حیفا میں گذشتہ روز نشانہ بننے والی  ایک عمارت کے ملبے سے دو لاشیں نکال گئی ہیں۔

دریافت کیجیے
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے"
بد امنی کی وجہ غیر ملکی افواج کی خطے میں موجودگی ہے:ایران
ایران نے ہرمز کھولنے کے لیے چھ مطالبات  کر دیئے
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
مذاکرات کے باوجود کیا اسرائیل لبنان پر حملوں کو وسعت دے گا؟
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدے کے قریب ہیں: رپورٹ
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
امریکی سفارتخانوں کا شہریوں کو مشرق وسطی کے ممالک سے روانہ ہونے کا انتباہ
ٹرمپ نے ایران پر 'بہت شدید' حملوں کا اعادہ کیا ہے اور جنگ میں 'فتح' کا عندیہ دیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: "کویت کے احمد الجابر فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے"
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
اردن نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد ڈرون مار گرایا
اسرائیل اور لبنان آئندہ ہفتے روم میں ملیں گے