مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے غزہ کے مریضوں کے لیےرفح کراسنگ کھول دی
اسرائیلی حکام نے پیر کو کہا کہ غزہ کا رفح عبوری مقام مصر کے لیے دوبارہ کھل گیا ہے اور فلسطینی مریض دونوں سمتوں میں وہاں سے آ جا سکتے ہیں
اسرائیل نے غزہ کے مریضوں کے لیےرفح کراسنگ کھول دی
رفح راہداری / AA Archive

اسرائیلی حکام نے پیر کو کہا کہ غزہ کا رفح عبوری مقام مصر کے لیے دوبارہ کھل گیا ہے اور فلسطینی مریض دونوں سمتوں میں وہاں سے آ جا سکتے ہیں۔

مصری میڈیا نے ان رپورٹس کی تصدیق کی اور کہا کہ ہر روز ہر سمت میں 50 افراد کو عبور کی اجازت دی جائے گی۔

غزہ میں فلسطینیوں نے پیر کو بے چینی کے ساتھ رفح گزرگاہ کے دوبارہ کھُلنے کا انتظار کیا، جب کہ اسرائیل نے اس اہم راستے پر آپریشنز جزوی طور پر دوبارہ شروع کیے ہیں ۔

یہ گزرگاہ اتوار کو پہلے سخت پابندیوں کے ساتھ ایک تجرباتی مرحلے میں کھولی گئی جو امدادی اداروں کی مہینوں کی اپیلوں اور بین الاقوامی دباوَ کے بعد ممکن ہوئی ہے ۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان نے بتایا کہ پیر کو تقریباً 150 افراد کے غزہ سے مصر جانے کی توقع تھی جن میں تقریباً 50 مریض شامل تھے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا کہ فی الوقت تقریباً 200 مریض سفر کی اجازت کے منتظر ہیں۔

 محمد ناصر نے کہا   کہ رفح گزرگاہ زندگی کی رسی ہے “مجھے اپنی ٹانگ کے لیے  ایسی سرجری کی ضرورت ہے جو غزہ میں دستیاب نہیں مگر بیرونِ ملک کی جا سکتی ہے۔

رفح واحد عبوری راستہ ہے جو اسرائیل سے نہیں گزرتا اور طویل عرصے سے انسانی امداد کا اہم راستہ رہا ہے۔ اسے مئی 2024 میں اسرائیلی فورسز کے قبضے کے بعد بند رکھا گیا تھا۔

امدادی گروپ کہتے ہیں کہ 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود غزہ کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔

قاہرہ نیوز نے رپورٹ کیا کہ گزرگاہ چوبیس گھنٹے کھلی رہے گی اور مصری ہسپتال غزہ کے مریضوں کو وصول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 دریں اثنا ،گزرگاہ کے دوبارہ  کھلنے  کے باوجود اسرائیلی ہلاکتیں جاری رہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں ہفتہ کو کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے رفح میں ایک سرنگ سے نکلنے والے  جنگجووں کے بعد اہداف پر حملے کیے البتہ  اس دعوے کی آزادانہ تصدیق مشکل ہے کیونکہ تل ابیب نے محاصرہ شدہ علاقے میں غیرجانبدار مبصرین کے داخلے کی اجازت مستقل طور پر نہیں دی۔

اتوار کو اسرائیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (MSF) کی غزہ میں انسانی خدمات کو ختم کر رہا ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے