ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
فیدان: "ہم اس بات پر بہت خوش ہیں کہ جنگ کے حالات کے باوجود ہمارے ممالک کے درمیان تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے،"
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی 16 جولائی 2026 کو کیئف میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کو یوکرین کا 'آرڈر آف میرٹ' پیش کر رہے ہیں۔ / َAA

کیف کے "خوش آئند" دورے کے بعد وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ ترکیہ اور یوکرین اپنی اسٹرٹیجک شراکت داری کو جنگ کے باوجود مضبوط کر رہے ہیں، یہ دورہ دو طرفہ تعلقات، تجارت اور علاقائی سلامتی پر مرکوز تھا۔

جمعہ کو ایکس پر ایک بیان میں فیدان نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی، صدارتی دفتر کے سربراہ کیریلو بودانوف اور وزیر خارجہ اندرِی سیبیہا کے ساتھ جامع مذاکرات کیے، جن میں روس-یوکرین جنگ کی تازہ ترین پیش رفت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے توسیع کے  امکانات  زیرِ بحث آئے۔

فیدان نے کہا کہ"ہم اس بات پر بہت خوش ہیں کہ جنگ کے حالات کے باوجود ہمارے ممالک کے درمیان تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے،"

انہوں نے اپنی آمد سے قبل یوکرین کی پارلیمنٹ کی جانب سے ترکیہ-یوکرین آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری کا خیرمقدم کیا، اس کو ایک بڑا سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کاروبار کےنئے مواقع پیدا کرے گا اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو نمایاں طور پر آگے بڑھائے گا۔

ترکیہ  کی طرف سے امن کی حمایت  کا اعادہ

دورے کے دوران، فیدان نے یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اعادہ  کیا اور ساتھ ہی انقرہ کی اس آمادگی کو بھی واضح کیا کہ وہ روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

" انہوں نے کہا کہ ترکیہ ہر اُس اقدام کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے جو فریقین کو مذاکرات پر واپس لائے اور دیرپا امن میں حصہ ڈالے۔"

فیدان نے کریمیا کے تاتار قوم کے رہنما مصطفی عبدالجمیل کریموغلو اور کریمیا تاتار میجلِس کے چیئرمین ریفات چوباروف سے بھی ملاقات کی تاکہ کریمیا تاتار کمیونٹی کی صورتحال پر تبادلہِ خیال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کریمیا تاتاروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی ثقافتی شناخت کا تحفظ ترکی کے لیے ایک ترجیح بنی رہے گی۔

فیدان نے صدر زیلنسکی کی جانب سے ایک ریاستی اعزاز وصول کرنے پر بھی اظہارِ تشکر کیا، اسے اعزاز قرار دیا اور اس شناخت کے لیے یوکرینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور کے وژن کے مطابق، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر، ترکی اپنی طویل المدتی دوستی اور اسٹرٹیجک شراکت داری کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
وزیر بولات: سارپ سرحدی چوکی ایشیائی ممالک کے لیے ایک بہت اہم ٹرانزٹ راستہ ہے
بغاوت اقدام کے دوران صدر ایردوان پر قاتلانہ حملے کے اقدام میں ملوث فیتو کا کارندہ گرفتار
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
15 جولائی کے بعد خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا