دنیا
2 منٹ پڑھنے
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک اور حملے میں ایک شخص ہلاک اور 11  زخمی ہو گئے ہیں: جی اے سی اے
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
نگرانی کی فوٹیج میں سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کا لمحہ دکھایا گیا ہے۔ / Reuters

سعودی عرب محکمہ شہری ہوا بازی 'جی اے سی اے' کی انتظامیہ  نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 11  زخمی ہو گئے ہیں۔

'جی اے سی اے' نے اتوار کو رات دیر گئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا  ۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ حملے کے نتیجے میں مالی نقصان بھی ہوا ہے اور نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام جاری ہے۔

حوثیوں کے مقابل  قائم  سعودی زیرِ قیادت اتحاد نے اتوار کی سہ پہر کو جاری کردہ اعلان میں کہا  تھا کہ ایک نامعلوم شے ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر 4 سے ٹکرائی جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

یہ حملہ اسی ہوائی اڈے پر ہفتے کے روز کئے گئے اور 12 افراد کی ہلاکت اور 300 سے زائد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے  حملے سے ایک دن بعد کیا گیاہے۔

سعودی عرب کی فضائی و تیل تنصیبات پر حملے

سعودی زیرِ قیادت اتحاد نے اس حملے کا ذمہ دار حوثی ملیشیا کو ٹھہرایا اور اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مشرقی شہر دمام میں واقع شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ، یمنی حوثی ملیشیا  کی طرف سے سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں اور تیل کی بڑی تنصیبات پر حملے  کے  دعوے کے بعد پیش آیا ہے۔  

سعودی شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے  کہ ہوائی اڈّے کے متعلقہ حکام کے ساتھ مربوط شکل میں متاثرہ تنصیب میں  نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا  اور سکیورٹی  معائنہ کیا جا رہا ہے۔

حکام نے جانی نقصان یا مالی نقصان کی شدت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں۔

سعودی اتحاد نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ فضائی دفاعی نظام نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
نوبل امن ایوارڈ یافتہ ناوی پیلے نے اپنا ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کے نام کیا
ٹرمپ نوبل امن پرائز  کے انتخاب کو ٹرمپ نے "شرمناک" قرار دیا اور ناروے پر کڑی نکتہ چینی کی
پاناما میں عمارتوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے والے زلزلے کے بعد 'عظیم آفت' کا اعلان کر دیا گیا
مسئلہ قبرص پر یورپی یونین مخلص نہیں ہے:شمالی ترک قبرص
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
امریکی فوج ملک میں مڈ ٹرم الیکشنز تک ایران کے خلاف حملوں کے آپشنز پر غور کر رہی ہے
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی
چینی زبان بولنے والے ہیکر نے جنوبی کوریا کے بینکوں پر سائبر حملے کر دیئے
نیتن یاہو  نے حقائق میں ہیرا پھیری کی ہے
حماس: اسرائیل کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
گوتیرس پاکستان میں،اعلی رہنماوں سے ملاقات
امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں:ایران
امریکہ ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے
بھارت: راہول گاندھی سمیت متعدد ارکان پارلیمان گرفتار