صدر رجب طیب ایردوان نے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے قیام کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے قیام کی 43ویں سالگرہ پر دلی جذبات کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں؛ اور اپنے بہادر شہداء کو رحمت اور غازیوں کو شکر گزاری کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔
میں اپنے قبرصی ترک بھائیوں کو سلام اور محبت کا پیغام بھیجتا ہوں جن کے ساتھ ہم ہر شعبے میں اپنی یکجہتی کو مزید مضبوط بناتے رہیں گے۔
قبرص ہمارا قومی نصب العین (ملی دعویٰ) ہے۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے، ہم قبرص کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔'"





















