دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین نے دنیا کے مدار میں 10سیٹلائٹ بھیج دیئے، 8 اے آئی سیٹلائٹ ہیں
خلاء میں بھیجے گئے 10 سیٹلائٹوں میں سے 8 کو مصنوعی ذہانت 'اے آئی' کی کمپیوٹنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے: شنہوا
چین نے دنیا کے مدار میں 10سیٹلائٹ بھیج دیئے، 8 اے آئی سیٹلائٹ ہیں
(فائل) جی لونگ-3 کیریئر راکٹ دو سیٹلائٹس لے کر 5 اگست 2026 کو صوبہ شانڈونگ میں ایک لانچ جہاز سے فضا میں بلند ہو رہا ہے۔ / AFP

چین نے 'ژوکوئے-2 ای وائی 4' کیریئر راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ 10 سیٹلائٹ مدار  میں بھیج دیئے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے بدھ کے روز شائع کردہ خبر میں کہا ہے  کہ خلاء میں بھیجے گئے 10 سیٹلائٹوں میں سے 8 کو مصنوعی ذہانت 'اے آئی' کی کمپیوٹنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

شنہوا کے مطابق  راکٹ چین کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 40 منٹ پر چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے روانہ ہوا اور تمام 10 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مداروں میں پہنچا دیا۔

ان میں سے آٹھ سیٹلائٹ چینی تجارتی خلائی کمپنی اے ڈی اے اسپیس (ADAspace) کے  ’’اسٹار کمپیوٹ‘‘ منصوبے کے دوسرے گروپ کا حصہ ہیں۔

ان سیٹلائٹوں کو ’’ڈان ڈَسک‘‘طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے اوقات سے مطابقت رکھنے والےمداروں میں کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ سیٹلائٹ، اعلیٰ کارکردگی کے حامل کمپیوٹنگ نظام، لیزر مواصلاتی آلات اور کم روشنی میں کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کیمروں سے لیس ہیں۔

یہ سیٹلائٹ، 10 ہزار واٹ کی صلاحیت رکھنے والے مائع کولنگ نظام، توسیع پذیر ٹھنڈک کے ڈھانچوں، خلا میں قائم لیزر مواصلاتی نیٹ ورکس اور براہِ راست مدار میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی ماڈلز کی تربیت جیسی ٹیکنالوجیوں کا تجربہ  کریں گے۔

اے ڈی اے اسپیس نے کہا ہے کہ اس مشن سے خلا ئی کمپیوٹنگ  شعبے میں تکنیکی ترقی اور اس کے تجارتی استعمال کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

مدار میں مصنوعی ذہانت کا نیٹ ورک قائم کرنے کے منصوبے

کمپنی کا ہدف مدار میں 2,800 کمپیوٹنگ سیٹلائٹس پر مشتمل مصنوعی ذہانت کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔

12 سیٹلائٹس پر مشتمل پہلا گروپ مئی 2025 میں خلا میں بھیجا گیا تھا۔ اے ڈی اے اسپیس نے جنوری میں جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے علی بابا کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل ’’قوین 3‘‘ (Qwen3) کو مداری کمپیوٹنگ نیٹ ورک میں ضم کر دیا ہے، جس کے ذریعے مصنوعی ذہانت سے متعلق کارروائیاں براہِ راست خلا میں انجام دینا ممکن ہو گیا ہے۔

کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 2030 تک ایک ہزار سیٹلائٹس پر مشتمل نیٹ ورک قائم کیا جائے، جبکہ 2035 تک اس سے بھی زیادہ وسیع سیٹلائٹ نیٹ ورک مکمل کر لیا جائے

دریافت کیجیے
ایران کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کبھی نہیں رُکیں: حسینی
پاکستان: ریل گاڑی پٹری سے اُتر گئی، 5 مسافر ہلاک
اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب: مشکلات کے باوجود شام صحیح راہ پر گامزن ہے
پائلٹ کی قومیت  طیارے کی لینڈنگ میں مشکل بن گئی
امریکی شہری  مملکت میں سفر کرتے وقت محتاط رہیں:سفارت خانہ امریکہ
نیپال میں شدید بارشیں، 100 سے زیادہ غیر ملکی سیاح پھنس گئے
روس نے ہمارے پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے:یوکرین
غزّہ میں زیتون کی خطرناک حد تک کم ہوتی پیداوار تصاویر کے آئینے میں
روس پر 1,600 نئی پابندیوں کی منظوری دے دی گئی ہے: یورپی یونین
عراقی لڑاکا طیاروں نے مشرقی صوبے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا، رپورٹ
جنوبی کوریا:شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں پراجیکٹائل فائر کیا ہے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان