مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران تو ویسے ہی امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے : پزشکیان
پیزیشکیان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم امریکہ، اسرائیل، اور یورپ کے ساتھ جامع جنگ کی حالت میں ہیں یہ جنگ 1980 سے 1988 کے درمیان عراق کے ساتھ جنگ سے زیادہ خطرناک، زیادہ پیچیدہ اور مشکل ہے
ایران تو ویسے ہی امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ  حالت جنگ میں ہے : پزشکیان
پزیشکیان / AP

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ   ان کاملک  امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ "جامع جنگ" کی حالت میں ہے۔

پیزیشکیان نے  ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم امریکہ، اسرائیل، اور یورپ کے ساتھ جامع جنگ کی حالت میں ہیں یہ جنگ 1980 سے 1988 کے درمیان عراق کے ساتھ جنگ سے زیادہ خطرناک، زیادہ پیچیدہ اور مشکل ہے ۔

ایرانی رہنما نے امریکہ، اسرائیل اور کچھ یورپی ممالک پر ایران کے خاتمے کی حمایت کا الزام لگایا۔

انہوں نے مزید کہا عراق کے ساتھ جنگ کے دوران صورتحال واضح تھی: انہوں نے میزائل داغے، اور ہمیں معلوم تھا کہاں حملہ کرنا ہے۔ لیکن آج وہ ہمیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہیں، ہم پر دباؤ ڈالتے ہیں، ہمارے کاروبار میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، اور معاشرے کے مختلف شعبوں میں عوامی توقعات کو بڑھاتے ہیں۔"

جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران، امریکی فوج نے تین بڑے ایرانی جوہری تنصیبات، فورڈو، نطنز، اور اصفہان پر بنکر بسٹر بموں کے ذریعے حملے کیے۔

 یہ حملے اس وقت ہوئے جب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، جس میں سینئر فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کو ہلاک کیا گیا اور کچھ جوہری مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے