مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
ایران کے قریب جہاز پر حملہ، عملہ محفوظ رہا
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بتایا ہے کہ ایک کارگو جہاز پر آبنائے ہرمز میں ایران کے ساحل کے قریب فائرنگ کی گئی ہے جو بدھ کے روز اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔
ایران کے قریب جہاز پر حملہ، عملہ محفوظ رہا
آبنائے ہرمز

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بتایا ہے کہ ایک کارگو جہاز پر آبنائے ہرمز میں ایران کے ساحل کے قریب فائرنگ کی گئی ہے جو بدھ کے روز اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ باہر جانے والے ایک کارگو جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ تقریباً ایران کے ساحل سے آٹھ سمندری میل مغرب میں جہاز پر فائرنگ کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے بعد جہاز اب رک چکا ہے جبکہ  تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز کو کسی  قسم کا نقصان  نہیں پہنچا ۔

ایجنسی نے بدھ کی صبح بھی بتایا تھا کہ اسے عمان کے شمال مشرق میں تقریباً 15 سمندری میل کے فاصلے پر ایک تجارتی جہاز سے متعلق واقعے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

حکام نے بارہا تجارتی جہازرانی کو احتیاط  برتنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ جنگ بندی مذاکرات اور سفارتی کوششیں جاری رہنے کے دوران سمندری راستوں کی سلامتی پر خدشات بڑھ رہے ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی