مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
ایرانی حملوں سے مبینہ طور پر مشرق وسطی میں امریکی انٹیلیجنس تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے
امریکی میڈیا میں کہا گیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کی کل لاگت کم از کم 50 بلین ڈالر ہوگی۔
ایرانی حملوں سے مبینہ طور پر مشرق وسطی میں امریکی انٹیلیجنس تنصیبات کو  بھاری نقصان پہنچا ہے
(آرکائیو) دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی حملوں سے امریکی انٹیلی جنس تنصیبات کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی حملوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی انٹیلی جنس تنصیبات اور سازوسامان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

این بی سی نیوز کی اس معاملے سےآگاہ  چار حکام کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق، ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں میں امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (CIA) اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کی مشرق وسطیٰ میں استعمال ہونے والی کچھ عمارات اور سازوسامان کو نقصان پہنچا۔

ان حکام نے کہا کہ حملوں نے علاقے میں امریکی انٹیلی جنس تنصیبات کو  وسیع پیمانے کانقصان پہنچایا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمارتوں اور سازوسامان کی مرمت یا تجدید اربوں ڈالر لاگت آئے گی۔

سی این این نے سیٹلائٹ تصاویر، نقصان کا تخمینہ رپورٹس اور امریکی و خلیجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 28 فروری کے بعد ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکی فوج کے مشرق وسطیٰ میں کم از کم 16 اڈے مختلف  سطح  کے نقصان سے متاثر ہوئے۔

سی بی ایس نیوز اور سی این این سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کی مجموعی لاگت کم از کم 50 ارب ڈالر ہے۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور