مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں چار افراد کو ہلاک کر دیا
اسرائیل نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان پر حملوں میں چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے: لبنان
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں چار افراد کو ہلاک کر دیا
25 اپریل 2026 کو شمالی اسرائیل میں، اسرائیل-لبنان سرحد کے اسرائیلی جانب سے لبنان میں دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔ / Reuters

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق  اسرائیل نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان پر حملوں میں چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

 یہ حملے حال ہی میں بڑھائی گئی جنگ بندی کے دوران 6 ہلاکتوں کے ساتھ سب سے زیادہ جانی نقصان والے دن سے اگلے روز کئے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ اس نے رات بھر جنوبی لبنان کے تین مقامات پر ایران کے حمایت یافتہ گروپ 'حزب اللہ' کے بھاری راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا ہے۔

فوج نے کہا ہے کہ  "یہ راکٹ لانچر اسرائیلی دفاعی افواج 'IDF' کے اہلکاروں اور اسرائیلی شہریوں کے لیے فوری خطرہ تھے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کا نشانہ بننے والے مقامات جنوبی لبنان میں، اسرائیل کے نام نہاد  بفر زون کے شمال میں، واقع دیر الزہرانی، رمان اور السامیہ ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتائی گئی ہلاکتیں اسرائیلی حملوں سے متعلق ہیں یا نہیں۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران لبنانی شہریوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں دریائے لیتانی کے علاقے کے قریب نہ جائیں۔

فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں والے  علاقے میں ایک "مشکوک فضائی ہدف" کو ناکارہ کر دیا ہے۔

حزب اللہ کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے جمعے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا  تھاکہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں امریکہ کی زیرِ  ثالثی طے پانے والی جنگ بندی بے معنی ہے۔ یہ بیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع سے ایک دن بعد سامنے آیا۔ توقع ہے کہ جنگ بندی اتوار کو ختم ہو جائے گی۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں