سیاست
4 منٹ پڑھنے
میکسیکن صدر: امریکی افواج کارٹیل کے سربراہ کے خلاف کارروائی میں شامل نہیں
اوسیگرا کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے آپریشن سے قبل  کے مہینے میکسیکو کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز نے  بڑےاحتیاط سے منصوبہ بنایا اورحکومتِ امریکہ نے  محض اضافی انٹیلی جنس خدمات فراہم کیں۔
میکسیکن صدر: امریکی افواج کارٹیل کے سربراہ کے خلاف کارروائی میں شامل نہیں
شینبام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے اور ملک میں تشدد کے مزید واقعات نہیں ہو رہے۔ / Reuters
15 گھنٹے قبل

میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے پیر کو کہا کہ طاقتور جالیسکو نیو جنریشن کارٹل کے لیڈر کی ہلاکت  ہونے والے  فوجی آپریشن میں امریکہ براہِ راست شامل نہیں تھا  اور اس نے حکومت کو صرف انٹیلی جنس فراہم کی۔

نیمیسیو اوسیگرا سیروانتس، جسے 'ایل مینچو' کے نام سے جانا جاتا تھا، اتوار کو میکسیکو کی ریاست جالیسکو کے میونسپلٹی ٹاپالپا کے جنگلی بلند پہاڑی علاقے میں میکسیکو کی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا تھا۔

شینباؤم نے کہا کہ اوسیگرا کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے آپریشن سے قبل  کے مہینے میکسیکو کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز نے  بڑےاحتیاط سے منصوبہ بنایا اورحکومتِ امریکہ نے  محض اضافی انٹیلی جنس خدمات فراہم کیں۔

انہوں نے اس  کارروائی میں  امریکی کردار کے بارے میں دریافت کیے جانے پر کہا"تمام آپریشنز وفاقی فورسز نے انجام دیے اور آپریشن میں امریکی افواج  شامل نہیں تھیں۔  ہمارے درمیان  وسیع پیمانے پر معلومات کا تبادلہ ہوا تھا۔"

شینباؤم کی انتظامیہ نے کہا کہ مختلف حکومتوں اور اداروں — خاص طور پر امریکی نارتھرن کمانڈ اور انٹرپول — نے اوسیگرا کی گرفتاری میں انٹیلی جنس تعاون فراہم کی، لیکن کسی غیرملکی فوج نے ایل مینچو کی حکمرانی ختم کرنے والے اقدامات کی منصوبہ بندی یا اجرا میں کردار ادا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا"امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ بنیادی طور پر انٹیلی جنس شیئرنگ پر مبنی ہے۔مگر پورا آپریشن، اس کی منصوبہ بندی سمیت، وفاقی فورسز کی ذمہ داری تھی۔"

سب سے زیادہ مطلوبہ مفرور  مجرمین میں سے ایک

میکسیکو کے سیکرٹری برائے قومی دفاع جنرل ریکارڈو ٹرویلا ٹریجو کے مطابق، حکام ایک رومانوی ساتھی سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے، جس نے تصدیق کی کہ اوسیگرا 21 فروری کو جالیسکو کے  تپالپا علاقے میں روپوش  ہے۔

آپریشن کا ابتدائی مقصد اوسیگرا کو گرفتار کرنا تھا، لیکن جب اس کے حفاظتی اہلکاروں نے میکسیکو کی فورسز کے خلاف زور آور ردِعمل کا مظاہرہ کیا تو وہ اس دوران بری طرح زخمی ہو گیا۔

"اس کے پارٹنر، اس کے معاونین اور اس کے اندرونی حلقے سے متعلق تمام معلومات ہماری فوجی انٹیلی جنس سے آئیں۔ امریکہ کی جانب سے اضافی،  لیکن بہت اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں، مگر جب یہ سب یکجا کر کے مناسب طریقے سے تجزیہ کیا گیا تو اس نے ہمیں اس کا صحیح مقام بتایا۔

مئی 2016 میں، امریکی محکمہ خارجہ نے باضابطہ طور پر ایل مینچو کو اپنی سب سے زیادہ مطلوبہ فراریوں کی فہرست میں شامل کیا، اور اسے ٹیکساس کے ویسٹرن ڈسٹرکٹ کی ایک عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے متعلق الزامات کے تحت مطلوب قرار دیا تھا۔

دسمبر 2024 میں، امریکی حکومت نے اسے گرفتار کرانے والی معلومات پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔

شدید ردِعمل

پیر کو، میکسیکو کی اٹارنی جنرل آفس نے عمر گارسیا ہارفچ، سیکرٹری برائے سیکیورٹی اینڈ سولِین پروٹیکشن، کے مطابق اس کے جسم کے فرانزک اور ڈی این اے تجزیے کے بعد اوسیگرا کی شناخت کی تصدیق کی۔

ہارفچ نے کہا"انہوں نے پہلے ہی اسے شناخت کر کے اس کی تصدیق کر دی ہے"

اوِسگیرا کی میکسیکو کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کی خبر کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں پرتشدد ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ میکسیکو کی سیکیورٹی حکام کے مطابق 20 ریاستوں میں مجموعی طور پر 252 تک سڑکیں بند کرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، اور کاروباروں کو آگ لگانے اور حکام کے ساتھ جھڑپوں کی بھی رپورٹس آئیں۔

"ایل مینچو کو گرفتار کرنے کی کارروائی کے بعد کے بزدلانہ حملوں میں حکام کے خلاف 27 حملے ریکارڈ کیے گئے۔"

مجموعی طور پر حکام نے 34 مشتبہ کارٹل ممبران کی ہلاکتیں اور 70 دیگر کی گرفتاریوں کی اطلاع دی ہے۔ ادھر سیکیورٹی فورسز کو بھی نقصان اٹھانا پڑا، جن میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان اور ایک فوجی شامل ہیں۔

شینباؤم نے زور دیا کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور ملک میں مزید تشدد کے واقعات نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا "یہ پُرامن ہے، یہ پر سکون ہے، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں۔ اگر آج کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ایک کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر موجود ہے اور تمام وفاقی فورسز مربوط ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم جمہوریہ کے تمام ریاستوں کے ساتھ مربوط ہیں ۔

 

دریافت کیجیے
ٹرمپ نے  عالمی ٹیرف  کی شرح کو 15% تک بڑھا دیا
پاکستان کے افغانستان کے دہشت گرد اہداف پر حملے،طالبان کی مذمت
یوکرین نے اگر گیس بحال نہ کی تو اس کے قرضے روک دیں گے:ہنگری
نائیجیریا: موٹر سائیکل سواروں کا حملہ،50 افراد ہلاک متعدد اغوا
تہران نے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد کے امریکی دعوے کو چیلنج کر دیا
جنوبی کوریا کا امریکی جیٹ طیاروں کا چینی طیاروں سے ٹاکرا ہونے پر احتجاج کرتا
آسٹریا نے ہٹلر کے جنم مقام کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کر دیا
امریکی کیریئر میڈیٹرینین بحیرہ روم میں داخل، صدر ٹرمپ کی ایران پر حملے کی تیاریاں جاری
برطانیہ: ہم اپنے اڈّے نہیں دیں گے
غزہ میں اسرائیلی نسل کشی میں اموات کی تعداد موجودہ رپورٹ تعداد سے کہیں زیادہ ہے، تحقیق
اقوام متحدہ: مصنوعی ذہانت کے لیے عالمی قواعد و ضوابط کی کاروائیاں شروع
کولمبیا: صدر پیترو  نے اپنے حامیوں کو سڑکوں پر بُلا لیا
اگر حملہ ہوا تو علاقے کے امریکی اثاثے ہمارا جائز ہدف بن جائیں گے: ایران
ایران کا لڑاکا طیارہ ہمدان صوبے میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
برطانیہ: شہزادے اینڈریو کو گرفتار کر لیا گیا